حکومت نے توہین عدالت کا آرڈیننس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یمارے خیال میں حکومت کا یہ فیصلہ قابل مزمت ہے اور اگر اس دفعہ بھی حزب اختلاف نے اس قانون کا ساتھ دیا تو یہ ہمارے عدالتی نظام کیلیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔ اس طرح وزیراعظم، صدر سمیت تمام وزرا اور ارکان اسمبلی توہین عدالت سے مستثنی ہوں گے۔ یہ تو عدلیہ کیخلاف حکومتی اراکین کی کھلم کھلا جنگ ہے۔ خدا ہی ایسی حکومت کو سمحھائے جو خود اپنے ہاتھوں سے عدلیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔