ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین نے دون دن قبل اگلے بہتر گھنٹوں میں سیاسی ڈرون حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید الطاف حسین پاکستان واپسی کا اعلان کریں گے۔ آج معلوم ہوا کہ انہوں نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ سپریم کورٹ نے معافی قبول کرتے ہوئے کیس نپٹا دیا ہے۔ ان کیلیے عقل کاامید ہے الطاف حسین آئندہ احتیاط برتیں گے اور عدالتوں کی توہین سے گریز کریں گے۔
ہمیں یقین نہیں کہ الطاف حسین اس کیس سے کوئی سبق سیکھیں گے کیونکہ وہ سلطان راہی والی بڑہکیں مارنے کے عادی ہیں اور ان بڑہکوں کے بغیر ان کی سیاست بھی ادھوری ہے اور ٹیلیفونک خطاب بھی۔