کل جب اسلام آباد میں مظاہرین اور پولیس میں تسادم ہو رہا تھا تو کچھ لوگ میڈیا پر ٹھٹھہ کر رہے تھے۔ وزیرددفاع خواجہ کا بیان تو بالکل مراثیوں کی کاپی لگ رہا تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ شیخ رشید کی گمشدگی کا اشتہار دو۔ بزدل عمران و قادری کو کنٹیروں سے باہر نکالو۔ یہی حال جیو ٹی وی کا تھا۔ وہ بھی عمران و قادری سے بدلہ لینے کیلیے طرح طرح کے سٹکر چلا رہے تھے۔ یہی حال اے آر وائی کا تھا انہوں نے بھی حکومت کا ٹھٹھہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ لوگ بھی برابر کے بے رحم اور نیچ ہیں جنہوں نے اپنے تبصروں میں بھونڈے اور اوچھے کارٹونوں کا سہارا لیا ہے۔
خدا ہی اس قوم کو عقل دے تو دے وگرنہ یہ اس طرح کے مسائل پر غوروفکر کرنے والی نہیں لگتی بلکہ فضول تبصرے کر کے ثابت کر رہی ہے کہ وہ ابھی بھی بازاری سوچ سے آگے نہیں بڑھی۔