پاکستان کے ایک پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم آئی پی سی سی [انٹرگورنمنٹل پینل فار کلائمیٹ چینچ] کی ٹيم کے ممبر ہیں جسے اس سال امن کا نوبل انعام ملا ہے۔ یہ ایجینسی سابق امریکی نائب صدر الگور کی سربراہی میں فضائی آلودگی کم کرنے کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔

ڈاکٹر عادل نجم نے ایک فورم پاکستانیات ڈاٹ کام کے نام سے سیٹ کررکھا ہے جو ایک سال کے اندر اندر پاکستانیوں میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر عادل نجم انجنئرنگ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور اس کے بعد امریکہ کی ٹاپ کی یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے دو ماسٹرز اور ایک پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہاورڈ لاء سکول سے بھی سپیشلائزیشن کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب آيم آئی ٹی، بوسٹن یونیورسٹی اور میساچوسٹ یونیورسٹی میں بھی پڑھا چکے ہیں اور آج کل ٹفٹس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

ڈاکٹر عادل نجم صاحب آٹھ سال اس ایجینسی کیساتھ کام کرچکے ہیں اور وہ لیڈ آڈیٹر تھے اس رپورٹ کے جو ابھی شآئع ہوئی ہے۔

اس خبر کو سب سے پہلے ڈان اخبار نے چودہ اکتوبر کو شائع کیا ہے۔

ہم ڈاکٹر عادل نجم کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔