صدر مشرّف نے اعتراف کيا ہے کہ فوج زلزلہ زدگان کي امداد کيلۓ ٧٢ گھنٹے بعد پہنچي اور اس کيلۓ انہوں نے قوم سے معافي مانگي ہے۔
صدر صاحب کو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کيلۓ دہشت گردوں کے خلاف کاروائيوں سے فرصت ملتي تو عوام کي تکاليف کے بارے ميں بھي سوچتے

محکمہ موسميات کا مرکز زلزلہ پيماجديد آلات سے محروم ہے
وزيروں کے گھروں ميں جديد سامان کي کمي دور ہوگي تو پھر محکموں کيلۓ بھي کچھ سوچيں گے

مستقبل ميں مستحکم عمارتوں کي تعمير يقيني بنائي جاۓ گي۔ شيخ رشيد
لال حويلي کے لال بادشاہ اب ہر شہر ميں لال ہويلياں بنوائيں گے

زلزلہ فنڈ کے شفاف استعمال کيلۓ کميٹي بنائي جاۓ گي۔ وزيرِاعظم
تاکہ سارا مال شفاف طريقے سے ہضم کرنے کا موقع ان کو مل سکے جو وزير بنے سے رہ گۓ ہيں

امدادي سرگرمياں غير مربوط ہيں۔ بي بي سي
ہمارے حاکموں کو ليڈري چمکانے کيلۓ دوروں سے فرصت ملے گي تو وہ امدادي سرگرميوں کي طرف توجہ ديں گے

امداد دينے والے ريليف کميشن سے رابطہ کريں- صدر مشرّف
تاکہ ريليف کميشن کا سربراہ جنرل بڑے مزے سے مال اکٹھا کرنے کے بعد ريٹائر ہوسکے

الزام تراشي يا برا بھلا کہنا شکست کي نشاني ہوتي ہے۔ صدر مشرّف
جب دوسرے غلطي پکڑيں تو شکست جب خود کسي کو برا بھلا کہيں تو جائز اور سچ۔