جب اپنے محسن قدیر احمد صاحب نے ہمیں بھی ڈوری سے باندھا ہے تو ہم پر لازم ہے ہم اس ڈوری کے دوسرے سرے تک پہنچیں۔ ویسے جہانزیب صاحب کے ترتیب دیے ہوئے بہت سارے سوالات عام سے ہیں اچھا ہوتا اگر سوالات ذرا گہرائی والے ہوتے تاکہ جواب دینے والے کی شخصیت مزید نکھر کر سامنے آتی۔ ویسے ایک مشورہ یہ بھی ہے کہ کیوں ناں اس بلاگ ڈوری کو ہر سال منایا جائے۔ کیا خیال ہے؟
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات و جوابات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
اپنے سوٹ کیساتھ میچ کرتی ہوئی براؤن جرابیں
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
ہاں اس وقت پرسکون ماحول میں خاموشي کی صدا سن رہے ہیں۔
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
صبح بریڈ پر جام لگا کر دودھ کیساتھ ناشتہ بیگم نے کرایا تھا۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
بہت پہلے تھیٹر میں سپائڈر مین ٹو
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
جہاں ہوں وہیں سے کام شروع کر دیں اور کبھی نہ سوچں کہ لیٹ ہو گئے ہیں، وہی کام کريں جو آپ کرسکتے ہيں اور اس کام کیلیے وہی کچھ استعمال کريں جو آپ کے پاس ہے۔
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
خراٹے لے رہے تھے مگر ساتھ والے بھی گھوڑے بیچ کر سوئے ہوئے تھے اسلیے انہیں ہمارے خراٹوں نے تنگ نہیں کیا۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
مشرف سے ملکر یہ پوچھیں گے کہ ملک کو دہشتی گردی کی آڑ میں محکوم بنانے اور پاکستانیوں کو بیچنے کا حوصلہ ان میں کیسے پیدا ہوا۔
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
خاموشی اختیار کرکے۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ایک دوست سے مشورہ کیا کہ وہ گھر کیسے ڈھونڈا اور خریدا جائے جو مورٹگیج کرائسسز کی وجہ سے بنک نے مالک سے واپس لے لیا ہو۔
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے
گریجوایشن کی تقریب، عیدالفطر؟
خاور صاحب کی بات درست ہے کہ اب تو سبھی لوگ ڈوری میں بندھ چکے مگر ہم بھی انہی کی طرح اردو ٹیک وینس سے پانچ لوگوں کو خواہ مخواہ ڈوری میں باندھ دیتے ہیں خواہ مخواہ اسلیے کہ کچھ کیساتھ ہماری جان پہچان بالکل نہیں ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ کو پہلے دوسرے صاحبان نے ڈوری سے باندھ دیا ہو اسکیلیے ان سے معذرت۔
باذوق، خرم شہزار، روغانی، حیدر آبادی، ڈفر
2 users commented in " ڈوری کا کھیل "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackساتھ والوں نے کتنے گھوڑے بیچے اور ان سے کتنا منافع حاصل ہوا؟
Leave A Reply