آج دوسرے کرکٹ ٹيسٹ ميں پاکستان کي ٹيم انگلينڈ کے خلاف صرف ١١٩رنز پر ڈھير ہوگئ۔ اس کے بعد اسي پچ پر اسي وقت انگلينڈ نے ہم سے زيادہ سکور کر ليا اور اس کے صرف دو کھلاڑي آؤٹ ہوۓ۔ ہميں تو شکست واضح نظر آرہي ہے اور وہ بھي ايک اننگز کي۔ آگے خدا کي مرضي ہے کہ وہ بارش برسا کر يا آندھي چلا کر پاکستانيوں کي لاج رکھ لے۔
جس طرح پاکستاني کھلاڑي کھيلے ايسے لگ رہا تھا وہ کرکٹ نہيں گلي ڈنڈا کھيل رہے ہيں۔ گلي ڈنڈے ميں پہلے باري لينے والا مزے ميں رہتا ہے چاہے پہلے ٹلے پر ہي کيچ کر ليا جاۓ۔ يہي کچھ پاکستاني کرکٹ ٹیم نے کيا۔ انہوں نے سوچا ہوگا کہ پہلے باري لے ليں پھر پتہ نہيں موقع ملے نہ ملے۔ نہ يہ سوچا کہ پچ کيسي ہے اور نہ ہي موسم کا خيال کيا، جو فاسٹ بولنگ کيلۓ موزوں تھا۔
ہميں تو آج کے کھيل ميں کسي کي سازش لگتي ہے۔ آئيں اندازے لگائيں کہ پاکستاني ٹیم کے فيل ہونے کي کيا وجوہات ہوسکتي ہيں۔
١۔ ہميں پہلا شک کوچ باب وولمر پر پڑتا ہے جو انگريز ہے اور اس نے لازمي اپنے ملک کي لاج رکھنے کيلۓ ہماري ٹيم کو قرباني کا بکرہ بنايا ہوگا۔ اب پتہ نہيں اس نے يہ سب پيسے کي خاطر کيا ہو گا يا حب الوطني آڑے آگئي ہوگي۔
٢۔ دوسرا شک ساري ٹيم پر ہے کہ کہيں ساري رات کلبوں کے چکر نہ لگاتے رہے ہوں اور صبح ايک نشئي کي طرح آؤٹ ہوتے گۓ۔ حالانکہ ہماري ٹيم کے کافي کھلاڑي نمازي بھي ہيں مگر پھر بھي شک کرنے ميں کيا ہرج ہے۔
٣۔ دھائي خدا کي پونے گھنٹے ميں ٢٦ رنز پر آٹھ کھلاڑي آؤٹ ہوگۓ اور کسي کو شرم تک نہيں آئی۔ اس کے بعد ہمارے ايک کھلاڑي فرحت جنہوں نے پہلے ٹیسٹ ميں بھي کئي کيچ چھوڑے ان کو پھر اسي جگہ پر فيلڈنگ کيلۓ کھڑا کرديا گيا اور انہوں نے پھر ايک آسان کيچ چھوڑ ديا۔ يہ سازش نہيں تو اور کيا ہے۔
٤۔ يوسف اور يونس تھوڑا جم کر کھيلے مگر جس طرح وہ آؤٹ ہوۓ انہوں نے سارا مزہ کرکرا کر ديا۔
٥۔ اپنے پٹھان زادے شاہد آفريدي جو کوچ کے چہيتے ہيں نے بال کو چھکا لگانے کي دوبارہ ايسے کوشش کي جيسے بال نہ ہوا اخروٹ ہو گيا۔ بھلا شريف آدمي جس طرح کے ٹلے تم لگاتے ہو يہ تو عام آدمي بھي لگا سکتا ہے۔ آپ ان کي کارکردگي پر اگر غور کريں تو شاہد صاحب اپني آدھي اننگز ميں ٢٠ سے کم سکور پر آؤٹ ہوتے آۓ ہيں۔ ان کا زيادہ تر اچھا سکور صرف انڈيا کے خلاف ہے۔ پھر پتہ نہيں انہيں کس ليۓ انگلينڈ کے دورے کيلۓ چن ليا گيا۔ اچھا ہوتا جو يہ ريٹائرمنٹ واپس نہ ليتے۔
٦۔ ہم آج تک اوپننگ جوڑي ہي نہيں بنا پاۓ۔ کبھي شاہد کو قرباني کا بکرہ بنا ديتے ہيں، کبھي کامران کو سولي پر چھڑہا ديتے ہيں اور کبھي شعيب کو آگے کر ديتے ہيں۔ جب تک اوپنر گيند کر ميلا کرنے ميں مدد نہيں کريں گےباقي کھلاڑي بھي جم کر کھيل نہيں پائيں گے۔
٧۔ يقين مانيں ايسے لگ رہا تھا جيسے کسي ضلع کي ٹیم کا ٹيسٹ ٹيم سے مقابلہ ہورہا ہے۔ لگتا ہي نہي تھا کہ ورلڈ کلاس کھلاڑي کھيل رہے ہيں۔
چليں يہ سب اٹھکھلياں چھوڑیں اور خدا سے دعا کريں کہ وہ اس دفعہ پاکستان کو ذلت آميز شکست سے بچاۓ اور اگر خدا نے سن لي تو پھر ہم پاکستاني کھلاڑيوں سے اميد رکھيں گے کہ وہ اپني غلطيوں سے سبق سيکھيں گے اوراگلي دفعہ پچ اور موسم کو ديکھ کر بيٹنگ يا بولنگ کا فيصلہ کريں گے۔۔
1 user commented in " کرکٹ يا گلي ڈنڈا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackالسلام علیکم،
کیا میں جان سکتا ہوں کہ آپ کے بلاگ کی سٹائل شیٹ ایڈجسٹ کرنے میں کیا دشواری حائل ہے؟ اگر اس کا فونٹ ٹھیک ہو جائے تو اسے آسانی سے پڑھا جا سکے گا۔
شکریہ
Leave A Reply