آج جنرل صدر پرويز مشرف کی حکومت کی ساتویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر ہم نے سوچا کہ ان کی حکومت کے ریکارڈ اکٹھے کر کے یہاں لکھ دیۓ جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلۓ سند رہیں۔ ہماری معلومات چونکہ مکمل نہیں ہوں گی اسلۓ قاریئن بخوشی اس لسٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

۱۔ جنرل صدر مشرف نے اقوامِ متحدہ سے سات بار خطاب کیا

۲۔جنرل صدر مشرف کی کابینہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ ہے بلکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کی کابینہ سے دگنی ہے

۳۔ جنرل صدر مشرف کے دور میں سب سے زیادہ قرضے معاف کۓ گۓ

۴۔ اگر جنرل صدر ضیاالحق نے اپنا دورِ اقتدار افغان جنگ کی وجہ سے طویل کیا تو جنرل صدر مشرف اپنے اقتدار کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے طول رے رہے ہیں اور امید ہے یہ سابقہ سارے ریکارڈ توڑ دیں گے

۵۔ جنرل صدر مشرف کے دور میں سب سے زیادہ ڈکیتیاں اور ڈاکے پڑ رہے ہیں

۶۔ جنرل صدر مشرف کے دور میں زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ حد تک موجود ہیں

۷۔ جنرل صدر مشرف کے دور میں سٹاک ایکسچینج نے سارے پچھلے ریکارڈ توڑ دیۓ

۸۔ غربت میں بے انتہائي اضافہ ہوا

۹۔ اشیاۓ صرف کی چیزوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئیں مثلأ چینی پچاس روپے کلو تک فروخت ہوئی

۱۰۔ پہلی بار بنکوں سے رقم نکلوانے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا

۱۱۔ پہلی بار ہماری اسمبلیاں اپنی میعاد پوری کریں گی

۱۲۔ پاکستان میں ٹیلیفون کنکشن اور ٹی وی چینلز کے ریکارڈ ٹوٹے

۱۳۔ پہلی بار کیبل پر فحش چینلز تک عوام کو رسائی حاصل ہوئی

۱۴۔ پہلی بار تعلیمی نصاب سے اسلامی تعلیمات کا مواد نکالا گیا

۱۵۔ پہلی بار ریکارڈ حد تک سابقہ اور موجودہ فوجی سول اداروں میں تعینات کۓ گۓ مگر خرابیاں پھر بھی ہر محکمے میں موجود رہیں

۱۶۔ پہلی بار فوج وسیع پیمانے پر پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث ہوئی

۱۷۔ پاکستان کو ایف سولہ طیارے امریکہ نے تب دینے کا معاہدہ کیا جب وہ پرانے ہوچکے تھے

۱۸۔ پاکستان نے پہلی بار نہ ہی صرف بلٹ پروف مرسڈیز کاریں منگوائیں بلکہ دوسری گاڑیاں بھی ریکارڈ حد تک باہر سے خریدیں

۱۹۔ پاکستان ميں پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں کا جال بچھ گیا

۲۰۔ اسمبلی پر ریکارڈ خرچ کیا گیا بشمول ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کے

۲۱۔ بیرونی دوروں پر ریکارڈ قومی دولت خرچ کی گئ

۲۲۔ لوگوں نے سب سے زیادہ خودکشیاں کیں

۲۳۔ لوگوں کو ایک ریکارڈ حد تک گھروں سے اٹھا کر غائب کردیا گیا

۲۴۔ محسنِ پاکستان عبدالقدیر خان کوعوامی خواہشات کے برعکس نظربند کردیا گیا اور پہلي بار ہيرو سے زيرو بنانے کي کوشش کي

۲۵۔ اپنے پڑوسی ملک کی حکومت کی حمائت نہ صرف ترک کردی بلکہ اس کو ختم کرنے ميں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ اس طرح کی نوے ڈگری کی تبدیلی پہلی بار دیکھنے میں آئی

۲۶۔ ۱۹۸۵ سے ۱۹۹۹ تک کے پندرہ سالوں میں ۳۰ ارب روپے کے قرضے معاف کۓ گۓ جبکہ ۲۰۰۰ سے ۲۰۰۳ تک کے چار برسوں میں ۲۵ ارب روپے کے قرضے معاف کۓ گۓ۔

۲۷۔جنرل صدر مشرف نے ۳۰ ارب روپے کی وصولی کا وعدہ کیا مگر وعدہ خلافی کرتے ہوۓ ایک پائی بھی وصول نہ کی۔

٢٨۔ جنرل مشرف دوسرے سربراہ ہيں جنہوں نے بطورِ حکمران کتاب لکھي يا لکھوائي

نوٹ – ہم نے پرویز مشرف صاحب کو صدر جنرل مشرف لکھنے کی بجاۓ جنرل صدر مشرف اسلۓ لکھا ہے کہ پہلے وہ جنرل تھے اور  بعد میں صدر بنے۔ قانون ميں صدر کا درجہ جنرل سے اوپر ہوتا ہے مگر آج کل نہيں ہے۔