کہنے والے کہتے ہیں کہ آئندہ ہونے والی جنگیں پانی کی تقسیم پر ہوں گی۔ بھارت نے پانی روک کر پاکستان میں آجکل پانی کی قلت پیدا کر رکھی ہے۔ دریا خشک ہو رہے ہیں اور زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔ بھارت کا وفد پانی پر مذاکرات کیلیے پاکستان آ رہا ہے۔ چہ جائیکہ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کرتے ہم آپس میں ہی پانی کی تقسیم پر متفق نہیں ہو رہے ۔ اس خبر کیمطابق ہمارے صوبے ہی نہ صرف پانی کی تقسیم پر الجھ پڑے بلکہ گالی گلوچ پر اتر آئے۔ اگر بھارت یہ خبر پڑھے گا تو وہ اور بھی شیر ہو جائے گا۔ لگتا ہے ہم پانی کی تقسیم پر پڑوسیوں کیساتھ جنگ لڑنے کی بجائے آپس میں ہی لڑ کر تاریخ کے اندیشے سچ ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
3 users commented in " پانی کی تقسیم پر جنگ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackدراصل ہمارے یہاں ہر مسئلہ پر ذاتی و سیاسی مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اور یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں کوئی ایک بھی ایسی جماعت موجود نہیں جو وفاق کی علامت ہو اور ملک کو منظم رکھ سکے۔ پنجاب میں جس پارٹی کی حکومت ہے وہ سندھ میں حکمران پارٹی کے مخلاف ہیں اور سندھ والے سرحد کی حکمران جماعت کے مخالف ہیں۔ رہا بلوچستان تو وہ اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ اگر ہماری سیاسی جماعتیں ماضی کی تلخیوں اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفاد پر اکھٹی ہوں تو یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
پانی کا مسئلہ واقعی مستقبل میں ایک شدید اہمیت کا حامل ہو جائے گا ۔ ہمیں فورا اس مسئلے پر انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ مشکل شدید ہو جائیں گی
ایک امید افزاءکالم!
http://ejang.jang.com.pk/2-9-2010/pic.asp?picname=07_05.gif
Leave A Reply