سعودي عرب کے امريکہ ميں نامزدّ سفير ترکي فيصل جو شاہ فيصل مرحوم کے صاحبزادے ہيں نے ايک انٹرويو ميں سعودي عرب کے جھنڈے کے سبز رنگ کي وضاحت کي ہے۔ انہوں نے کہا کہ کيونکہ سعودي عرب کا زيادہ تر علاقہ ريگستان ہے اور سعودي عرب کا مشن اس کو سر سبز بنانا ہے اس ليے ہمارے جھنڈے کا رنگ سبز ہے۔
اب تک تو ہم يہ سمجھتے آئے تھے کہ سبز رنگ مذہب اسلام کا رنگ ہے اس ليے يہ سعودي عرب کے جھنڈے ميں شامل ہے۔
آج اگر سبز رنگ کي يہ وجہ پيش کي گئي ہے تو کل کو کلمہ طيّبہ کے بارے ميں بھي کہا جايے گا کہ يہ گرافک آرٹ کا نمونہ ہے۔
ترکي صاحب مانا کہ آپ امريکہ ميں سفير بن کر آئے ہيں مگر اتنا بھي پاکستان کي طرح روشن خيال ہونے کي ضرورت نہيں ہے کہ آپ حقيقتون کو ہي جھٹلانے لگيں۔
اگر ہمارا اندازہ غلط ہے تو کوئي اس بات کي توثيق کرے جوتشريح شہزادے نے سعودي عرب کے جھنڈے کے رنگ کي ہے وہ ٹھیک یا غلط۔