جنرل مشرف کا انٹرویو چوہدری جاوید کیساتھ دیکھا۔ اس میں وہی گھسی پٹی پرانی باتیں تھیں جو جنرل صاحب ہر انٹرویو میں کرتے رہتے ہیں۔ یعنی لال مسجد کا واقعہ، بگتی کی ہلاکت، نواز شریف کی جلاوطنی، بینظیر سے ملاقاتیں وغیرہ وغیرہ۔ مگر ایک انداز ہمیں جنرل صاحب پیچھا دکھا گئے۔ جب انہوں نے اپنے چک شہزاد والے پلاٹ کو نواز شریف کو بیچنے کی آفر دی اور اس کی قیمت دس کروڑ لگائی۔ بات جاوید چوہدری نے اس طرح شروع کی کہ جنرل مشرف نے کروڑوں روپے کا پلاٹ اپنی محدود سی آمدنی سے کیسے خریدا۔ جنرل صاحب کہنے لگے کہ میاں برادران خواہ مخواہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ یہ پلاٹ کروڑوں اربوں کا ہے۔ میں دس کروڑ میں یہ پلاٹ نواز شریف کو بیچتا ہوں۔ جاوید چوہدری نے جھٹ سے پلاٹ دس کروڑ میں خریدنے کی حامی بھر لی۔ جس کا جواب جنرل صاحب سے بن نہ پایا اور آخر میں کہنے لگے کہ وہ دس کروڑ قیمت نہیں بلکہ دس کروڑ منافع کی بات کر رہے تھے۔
ہمیں یاد ہے بہت سال پہلے ہمارے شہر میں دو بھائیوں کی کپڑے کی دکان بہت مشہور تھی۔ ایک دن ان کے پڑوسی سنیارے ان کیساتھ ان کی دکان پر گپ شپ لگا رہے تھے کہ مذاق مذاق میں دکان کے مالکوں نے ایک لاکھ میں دکان بیچنے کی بات کی۔ سنیاروں نے بناں موقع ضائع کیے بغیر بیانہ دیا اور اگلے دن دکان اپنے نام کرالی۔ بعد میں دکان مالکان دونوں بھائی پچھتائے بہت مگر انہوں اپنی زبان کی لاج رکھ لی۔
ایک یہ جنرل صاحب ہیں جو ٹی وی پر اپنی بات سے مکر گئے اور شرمندگی تک محسوس نہیں ہونے دی۔
5 users commented in " بات کر کے مکر گئے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackپتہ نہیںسارے فوجی جھوٹے ہوتے ہیں یا صرف یہی جھوٹا ہے
دس کروڑ کا منافع چاھتے ہیں تو بات وہی پلاٹ تو اربوں کا ہوا نا
امریکی صحافی کم بارکر نے اپنی کتاب ’دی طالبان شیفل‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی حمایت کے باعث وہ پہلی صحافی ہیں جو اوکاڑہ کے قریب فرید کوٹ جانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کے گھر کا پتہ امریکی صحافی کم بارکر کو نواز شریف نے بتایا تھا۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف عارضہ دل میں مبتلا لندن میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ مہینے سے انہوں نے میڈیا سے براہ راست کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔
انٹرویو کا لنک،
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101227670&Issue=NP_LHE&Date=20110428
Leave A Reply