کسي فوجي حکمران نے اليکشن کرائے اور ايک وزيراعظم منتخب کرليا۔ پہلي دفعہ وزير اعظم نے جب فوجي حکمران کے اختيارات میں مداخلت کي تو اس نے اسےاپنے وزيرخانہ کے سامنے پہلي وارننگ دي۔ بعد ميں جب وزير اعظم نے پرپرزے نکالنے شروع کيے تو اس نے پھر فوجي حکمران کي ہدايات کو نظر انداز کيا۔ فوجي حکمران نے اسے دوسري وارننگ دي۔ جب تيسري بار وزيراعظم نے وزيرخزانہ کے سامنے اپني اوقات سے بڑھ کر کوئي کام کيا تو فوجي حکمران نے تيسري واننگ کيساتھ اسے معطل کرديا اور وزيرخزانہ کو وزيراعظم بنا ديا۔ نئے وزير اعظم نے جب فوجي حکمران سے کہا کہ آپ نے بناں کسي خاص بات کےپہلے وزير اعظم کو معطل کيا تو فوجي حکمران نے اسے کہا “پہلي وارننگ”