کل ساری رات چوہدری شجاعت، علمائے کرام اور مولانا غازی عبدالرشید کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے اور آخر کار ایک معاہدہ طے پاگیا جس پر مولانا غازی عبالرشید اور چودہدری شجاعت سمیت حکومتی وزرا کی ٹیم راضی ہوگئ۔ لیکن جب یہ معاہدہ منظوری کیلیے اعوان صدر لے جایا گیا تو اسے مسترد کردیا گیا۔ اس کے بدلے ایک اور معاہدہ تیار کیا گیا جسے دیکھ کر علمائے کرام مایوس ہوکر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ اس کے بعد چوہدری شجاعت نے پریس کانفرنس میں مایوسی کا اظہار کیا اور پھر لال مسجد کیخلاف آپریشن شروع ہوگیا۔
اب وہ کونسا خفیہ ہاتھ تھا جس نے چوہدری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کی بھی بات نہ مانی اور مسئلے کے پرامن حل پر طاقت کے استعمال کو اولیت دی اور لال مسجد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئ؟
اس سوال کا جواب کسی حد تک کالم نگار حامد میر نے اپنے کالم سانحہ لال مسجد کا ذمہ دار کون؟ مورخہ نو جولائی کے جنگ میں دینے کی کوشش کی ہے۔۔
ہمارے خیال میں تو اس “آپریشن سائلینس” کے حقائق شاید کبھی بھی معلوم نہ ہوسکیں کیونکہ آپریشن سے پہلے مزاکرات ميں حصہ لینے والوں اور اس آپریشن میں حصہ لینے والوں کو “سائلینٹ” رہنے کی ہدایات مل چکی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسجد اور مدرسے کیخلاف یا بقول حکومت دہشت گردوں کے کیخلاف اتنے بڑے پیمانے پر آپریشن ہوا ہے۔ ہمارے ایک بلاگر نعمان صاحب نے پچھلے دنوں اپنی ایک تحریر قومی افتخار میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں استفسار کیا تھا اور کوشش کے باوجود ہم لوگ انہیں کوئي خاص مواد مہیا نہ کرسکے جو وہ اپنے بھارتی رشتہ داروں کے سامنے رکھ سکتے۔ اس وقت ہمارے ذہن میں ایک بات آئی جو ہم لکھ نہ سکے۔ بھارت ميں حکومت نے سکھوں کی تحریک کچلنے کیلیے ان کی سب سے بڑی عبادت گاہ پر حملہ کرکے اس کو تباہ و برباد کردیا تھا اور سینکڑوں سکھوں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔ کل تک پاکستان میں اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا تھا لیکن آج لال مسجد او مدرسہ حفصہ کو تباہ کرکے ہم نے بھارت کا یہ ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
پاکستانی فوج کے ہاتھوں بنگال کے قتل عام پر لکھی ہوئی فہمیدہ ریاض کی یہ نظم اڑتیس سال بعد بھی موجودہ لال مسجد کے سانحے کی روداد سناتی نظر آتی ہے۔
مسجد مسجد یہ نمازی
سجدے میں پڑے یہ غازی
گردن تو اٹھا کر دیکھیں
نظریں تو بچار کر دیکھیں
منبر پر نہیں کوئی ملا
مسجد میں نہیں کوئی قبلہ
وہاں اک ٹینک کھڑا ہے
اور ٹینک کے منہ میں گن ہے
اس دیس میں بڑی گھٹن ہے
16 users commented in " کس نے مذاکرات کامیاب نہیں ہونے دیۓ؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackکيا آپ نہيں جانتے کے اس طرح مزاکرات کے بالکُل اختتامی لمحات ميں اس کوکس نےکامياب نہيں ہونے ديا ؟
شايد يہی وہ اصل لوگ ہيں جو کسی بھی ايسی کوشش کو کامياب نہيں ہونے ديتے يہی وہ نا ديدہ ہاتھ ہيں جو نہيں چاہتے کہ پاکستان ميں امن ہو اور اب کيا اس سب سو کالڈ آپريشن کے بعد جسے عجيب سا نام ديا گيا ہے operation silenceبندہ کہے اس خاموشی کی آواز تو پُوری دُنيا ميں پھيل گئ ہے اور اتنی دُور دُور سے پيغامات آر ہے ہيں کہ شاباش آپ نے بہت اچھا کام کيا تو ايسے ميں آخری لمحوں ميں کہانی کا انجام تبديل ہوتے ديکھ کر کس کو تکليف ہُوئ ہوگی کہ يہ سب تو سکرپٹ ميں شامل نہيں تھا پھر ايسا تو ہونا ہی تھا بے شک اب مُلکی صُرتحال کُچھ بھی ہو کہ
بدنام بھی گر ہوں گے تو کيانام نا ہوگا
والی صُورتحال ہے کاش کہ ہم اُس خُفيہ ہاتھ کو پہچان کر اُس کے خلاف کُچھ کر پائيں
دُعاگو
شاہدہ اکرم
[shahidaakram], ABUDHABI, متحدہ عرب امارات
ھمارے صدر صاحب نے اپنی سیٹ پکی کی ھے
غازی صاحب نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے ساتھیوں کے لئے بھی محفوظ راستہ مانگ رہے تھے رپورٹس کے مطابق۔ ویسے اگر آپکی حکومت ہوتی تو اس صورتحال میں کیا کرتے؟
احمد صاحب سب سے پہلی بات تو اللہ نا کرے کہ ايسی عجيب خواہش ہوتی کہ حکُومت ميں ہوں ليکن جن کے پاس طاقت تھی اُنہوں نے اُس کا استعمال کيا اور بے دريغ کيا جس کے پاس جس قسم کی طاقت تھی اُسی کا استعمال کرنا تھا نا حکُومت کے پاس اپنی اور لال مسجد والوں کے پاس اپني، ليکن قول و فعل کے تضاد پر دُکھ اپنی جگہ ہے کہ معصُوم بچوں کي آڑلی گئ اسلام کا نام لے کر جہاد اور شہادت کا نام استعمال کيا گيا اُنہيں شہادت کی ترغيب دی گئ اور اپنے لۓ safe passageکيا ڈبل سٹينڈرڈ ہے؟
واللہ اعلم
[shahidaakram], ABUDHABI, متحدہ عرب امارات
تمھی منصف تمھی شاھد تمھی قاتل جو ٹھہرے
اقرباء مرے خون کا دعوی کریں کس پر
یہ بات تو واضح ہے کہ نہ صرف دینی علم کا ایک بہت بڑا ادارہ ختم کر دیا گیا ہے بلکہ تمام دینی اداروں کو مستقبل کے لائحہ عمل کا اشارہ دیا گیا ہے ۔
لال مسجد یا جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کا طلباء اور طالبات کو استعمال کرنا یا ڈھال بنانا حکومت کا معاندانہ پروپیگنڈہ ہے ۔
عبدالرشید غازی جیسے دہشت گردوں سے اولا تو مذاکرات کرنے ہی نہیں چاہیے دوسرے جہاں تک ناکامی کا تعلق ہے تو اسکی ذمہ داری بجا طور پر ان انتہا پسند ملاؤں کو جاتی ہے کہ جب مذاکرات کا وقت تھا یہ نہ جانے کن بشارتوں کے زیر اثر کسی کوخاطر میں نہ لائے اور جب موت سامنے نظر آئی تو سیف پیسیج ۔۔ سوال یہ ہے کہ حکومت ایک دہشت گرد کو سیف پیسیج کیوں دے ؟ انکے پاس ایک ہی راستہ تھا اور وہ یہ کہ ہتھیار ڈال دیں جو انہوں نے نہیں اختیار کیا۔۔ نتیجہ آپ کے سامنے اور کوئی حیران کن نہیں۔۔ بلکہ ائیندہ بھی کوئی فیتے لے کر داڑھی کے سائز، شلوار کی اونچائی اور نقاب کی لمبائی ناپنے کی کوشش کرے اس کو ایسے ہی عبرت بنا دینا چاہیے
جو کچھ ہوا مشرف نے کیا اس کی 100٪ ذمہ داری اسی پر ہے لیکن کیا یہ خون معاف کر دیا جائے گا۔نہیں اب اس خون کے ذریعے سے انقلاب اور قریب آ جاۓ گا۔لیکن جب معاھدہ ہو چکا تو کونسا ہاتھ تھا جس نے اس کو سبو تاژ کیا۔ظاہر ہے مشرف نے کیا کہ اس نے امریکہ کو بتانا تھا کہ میں نہ رہا تو مولوی آ جائیں گے اور اس کا صلہ امریکہ نے یہ دیا کہ فورا ایف 16 طیرے دے دئے کیا ابھی بھی کوئی خفیہ ہاتھ کی تلاش ہے
خیر مبارک ۔۔ لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کے اگر اسطرح کے مذاکرات کامیاب ہوتے گئے تو ہر گلی میں ایک لال مسجد قائم ہو جائے گی کے اس فصل کے لیے ہمارا ملک انتہائی زرخیز ہے۔۔ چلو کسی کی بات نہ مانو کم از کم ایکسپریس اخبار میں عبدالستار ایدھی کا بیان پڑھ لو کے لال مسجد والوں نے بچوں اور لڑکیوں تک کو باہر نکالنے کے لیے کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی ۔۔ اگر یہ ہٹ دھرمی اسلامی انقلاب ہے اور عبدالرشید غازی اور برادار برقع کے ذریعے آنا ہے تو اس سے بہتر تو نام نہاد روشن خیال ہیں کے کم از کم اپنی روشن خیالی کا بھرم تو رکھتے ہیں ۔۔
اب جبکہ عبد الرشید غازی اس دنیا میں نہیں رہے بہتر ہے ان کو دہشت گرد اور شہید لکھنے کے بجائے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
an article related to the issue.
http://chowk.com/show_article.cgi?aid=00008144&channel=civic%20center
حکومت کو شروع ہی سے ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہئے تھے قانون شکنی کا سدباب اگر بہت پہلے کردیا جاتا تو اتنے لوگوں کی جانیں نہ جاتی۔
how come my comments in response to post 9577 is deleted but 9577 is still here to rant and preach hatred against Shia Muslims??
Admi may dum hona chaihye mukhalif ki baat sun-nay kaa… you are exposed of where your bias.
My question is again valid, as long as his thread remains here against Shia Muslims, right?
how come Awami is allowed here to give out certificates of ghadari to shia Muslims in this forum. Don’t we all know that Pakistan is created by a Shia (Quaid-e-Azam) and financed (in initial months money by Nizam Haiderabad) by a shia.
Bhui yeah kia sunni shia kee rat lagee hui hai? Jo masla itnee sadioon main hal nahain hoa us pay baat karnay ka maqsad? Aisay moqay pay ‘agree to disagree’ ka muaqaf ikhtiar hee kar lanay main behtaree hai..beharhaal agar yeah behas karnee hee hai to kisee mazhabhee forum pay lay jaaeey.
Ajeeb Sahab, I agreed with you that this forum is not about debates who is right and wrong. I wrote the thread in reply of an offensive thread. without offensing anyone.All that i ask was a simple question to the person who think such a huge comunity of pakistani are ghaddars.I don’t mean offence to anyone.
Thanks you
عبدالرشید غازی دہشت گردتھے حکومت ایک دہشت گرد کو سیف پیسیج کیوں دے؟
اورشہید نہیں ہے
عبد الرشید غازی نے معصُوم بچوں کي آڑلی اور اسلام کا نام لے کر جہاد اور شہادت کا نام استعمال کیا
Leave A Reply