معروف صحافی اور پنجاب کے سابق نگران وزیراعلی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہماری حکومت کا بابا آدم ہی نرالا ہے۔ کہاں معروف صحافی اور کہاں کرکٹ بورڈ کی چیئرمینی۔ نہ نجم سیٹھی کا کرکٹ کا تجربہ اور نہ مینجمنٹ کا تو پھر ان پر یہ مہربانی اور کرکٹ سے زیادتی کیوں۔ اچھا ہوتا کسی تجربہ کار سابق کرکٹر یا بڑے عہدیدار کو سربراہ مقرر کیا جاتا۔ اگر ہمارے کرکٹر وزیراعظم کے دور میں بھی ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو پھر کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے۔