پہلے رمضان میں مسلمان اپنی مسلمانی دکھایا کرتے تھے۔ روزے کے دوران وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتے، اچھے کام کرتے اور برے کاموں سے پرہیز کیا کرتے تھے۔ جونہی رمضان ختم ہوتا، مسلمانوں میں پرانی خرافات دوبارہ آ ٹپکتیں۔ اب تو ان مسلمانوں کی تعداد لگاتار کم ہوتی جا رہی ہے جو رمضان میں مسلمانی کا خیال کیا کرتے تھے۔ اب تو رمضان میں بھی کاروباری دھوکہ دہی، رشوت، جھوٹ، فریب، سوشل میڈیا پر واہیات کام، ٹی وی پر طرح طرح کے نظارے عام ہیں اور کم ہی لوگ ہوں گے جو ان خرافات سے رمضان میں بچنے کی کوشش بھی کرتے ہوں گے۔
حتی کہ رمضان میں کرکٹ بھی کھیلی جانے لگی ہے۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے اور آج پہلا ون ڈے کھیل رہی ہے۔ اگر تو کھلاڑی روزے کیساتھ ون ڈے کھیل سکتے ہیں تو پھر ہمیں کوئی اعتراض نہیں وگرنہ رمضان میں کرکٹ کا کھیل مسلمانوں کو جپتا نہیں۔