منظرنامہ کے 2013 بلاگ ایوارڈز کا آغاز ایک اچھی خبر ہے۔ ویسے 2012 اور 2013 میں اردو بلاگنگ نے بے انتہا ترقی کی ہے۔ اس کا ثبوت اردو سیارہ پر دو سو کے قریب اردو بلاگرز کی لسٹ ہے۔ یہ لسٹ کبھی صرف پچیس تیس بلاگرز پر مشتمل ہوا کرتی تھی۔ اردو بلاگنگ کی ترقی کمپیوٹنگ کے ماہر بلاگرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اردو بلاگنگ کیلیے بہت ساری سہولتیں میسر کیں۔
تمام قارئین سے استدعا ہے کہ منظرنامہ کے ایوارڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ایوارڈز انہی کو ملیں جو حقدار ہیں۔ یہ نہ ہو 2013 کے انتخابات کی طرح مشہوری عمران خان کی ہوتی رہے اور جیت مسلم لیگ ن جائے۔ ہمیں امید ہے ایوارڈز کے حصول کے خواہشمند بلاگرز منظرنامہ کے ایوارڈز کے عمل کو شفاف بنانے کیلیے ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے۔ اللہ آپ کو اس ایمانداری کی جزا دے۔