پاکستان میں لوگ گرمی سے نڈھال ہو رہے ہیں، لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کے ایمان کا امتحان اور کڑا کر دیا ہے اور ہمارے حکمران بیوی بچوں سمیت سعودی عرب کے دس روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ عوام گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کی دہائی دے رہے ہیں اور ہمارا وزیراعظم سعودی عرب چلا گیا ہے۔ سنا ہے ہمارے حکمران عید بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔ ہمارا نہیں خیال کہ خدا کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ خدا کو معلوم ہے کہ میاں برادران کس طرح پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں۔ کس طرح اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ وہ اس طرح سو عمرے بھی کر لیں پھر بھی خدا کو دھوکہ نہیں دے سکیں گے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ان کی حکمرانی میں لوگ بھوکے سوئیں اور خدا سرکاری خرچ پر کئے گئے ان کے عمرے قبول کر لے۔ وہ وقت دور نہیں جب خدا انہیں بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح رسوا کرے گا۔ بخشا وہی جائے گا جو خلق خدا کا بھلا سوچے گا۔
No user commented in " غریب ملک کے امیر حکمران "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply