پرانے زمانے میں لوگ خط لکھ کر مبارکباد دیا کرتے تھے۔ پھر ٹیلیگرام اور ٹیلیفون پر مبارکبادیں دی جانے لگیں۔ اس کے بعدای میل اور ٹیکسٹنگ مبارکبادوں کا ذریعہ بنا ۔ اب لوگ میڈیا یعنی فیس بک، ٹویٹر یا انسٹاگرام پر مبارک دینے لگے ہیں بلکہ کافی لوگ لائک پر ہی اکتفا کرنے لگے ہیں۔ زمانہ پھر خطوط والے دور کی طرف چلا گیا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے ڈاک سے خط بھیجے جاتے تھے اور اب برقی خط اور وہ بھی مختصر سے مختصر۔