ہمارے ایک مہرباں نے ہمیں فری تھیم انسٹال کرنے کی آفر کی۔ ان کا تھیم اچھا تھا مگر اس کو مزید ٹھیک کرنے کیلیے ہماری ٹیکنیکل مدد کی ضرورت تھی یعنی تھیم میں ہم نے کیا کیا اور کہاں کہاں رکھنا ہے جو ہم بتانے سے قاصر رہے۔ اس دوران بلاگ کسی وجہ سے کام کرنا بند کر گیا۔ ہم نے مہرباں سے مدد کی درخواست کی مگر ان کی پھر جاب چلی گئی اور وہ لیپ ٹاپ سے محروم ہو گئے۔ اس طرح وہ ہماری مدد کرنے سے محروم ہو گئے۔ ہم نے خود سے کوشش کی مگر کام بگڑتا ہی گیا۔ ایک وقت ایسا آیا کہ ہم بلاگ میں لاگ ان ہو کر لکھنے سے بھی محروم ہو گئے۔ آج ہم نے فری لانسر پر پروجیکٹ ڈالا اور ایک انڈین نے دس ڈالر لیکر ہمارا مسئلہ کر دیا۔ اس دوران ہمیں تھوڑا پرانا ڈیٹا بیس اپلوڈ کرنا پڑا مگر کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
No user commented in " مہرباں سے تکلیف تک "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply