جب ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل ہوا اسی دن ہم نے کہا تھا کہ الطاف حسین کے کہنے پر انہیں قتل کیا گیا۔ کئی سالوں بعد برطانیہ عمران فاروق کے قاتل نہیں پکڑ سکا تو پاکستان میں تین پکڑے گئے مجرموں کیساتھ ساتھ الطاف حسین کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ بات تو طے ہے کہ dr-imran-farooqالطاف حسین کو کچھ نہیں ہو گا بلکہ اس مقدمے کو سیاسی رنگ دے دیا جائے گا اور حکومت ایم کیو ایم کو دبانے کیلیے اسے استعمال کرتی رہے گی۔ بس ہوگا یہ کہ تینوں گرفتار مجرمان پھانسی چڑھ جائیں گے اور آئندہ آنے والی حکومتوں میں سے کوئی ایک الطاف حسین کو بری کر دے گا۔ تب تک یہ تلوار الطاف حسین کی گردن پر لٹکتی رہے گی۔

حکومت یہ مقدمہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے پہلے بھی درج کر سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اس کا اصل فائدہ مسلم لیگ ن کی بجائے پی ٹی آئی کو ہوتا اور حکومت کو یہ گوارہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں میدان مار کر حکومت کیلیے مزید مشکلات پیدا کرتی۔