انتخابات 2008 کے تازہ ترین نتائج انٹرنیٹ پر دکھانے کیلیے القم آن لائن اور چینل 5 ٹی وی نے عمدہ انتظام کیا ہے۔ آپ مندرجہ ذیل لنکس پر انتخابات کے نتائج کی تازہ ترین صورتحال جان سکتے ہیں۔

نتائج قومی اسمبلی

http://www.channel-5.tv/elecform.php

http://urdubloggers.com/

نتائج صوبائی اسمبلی

http://www.channel-5.tv/pa_elecform.php

ہمیں اب تک یاد ہے ہم نے 1971 کے انتخابات کے نتائج ساری رات ریڈیو پر کان لگا کر سنے۔ اس کے بعد 1977 کے اتنخابات کے نتائج ہم نے ریڈیو اور پی ٹی وی پر ایک ساتھ ساری رات سنے اور دیکھے۔ پھر وقت بدلا اور 1988 اور 1990 کے انتخابات کے نتائج ہم نے پی ٹی وی پرساری ساری رات جاگ کر دیکھے۔ اس وقت پی ٹی وی نے انتخابات کے نتائج کیساتھ ساتھ اپنی نشریات کو دلچسپ بنانے کیلیے بہت سے نئے آئٹم اور پروگرام بھی ساتھ ساتھ دکھائے تھے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اب  تقریبا تمام نیوز چینلز نے انتخابات 2008 کے پروگرام تشکیل دیے ہیں جن میں مذاکرے، تجزیے اور نتائج ساتھ ساتھ دکھائے جارہے ہیں۔