زلزلے کي وجہ سے بہت ساري اہم خبريں پسِ پردہ چلي گئي ہيں اور ان ميں سے ايک خبر سونيا ناز کا کيس ہے۔ اچھي خبر يہ ہے کہ حکومت نے سپريم کورٹ کے کہنے پر سونيا کا کيس تھانے ميں صرف رجسٹر ہي نہيں کيا بلکہ دونوں بڑے ملزموں کو چھاپے مار کر گرفتار بھي کرليا گيا ہے۔ يہ سب اس وقت کيا گيا ہے جب کوئي بھي اس طرف دھيان نہيں دے رہا تھا اور يہ کيس آساني سے وقتي طور پر دبايا بھي جاسکتا تھا۔ اب اس کيس کي پيش رفت کے پيچھے کس بڑے کا ہاتھ ہے يہ بعد ميں پتہ چلے گا چونکہ ايس پي عبداللہ کے خلاف کيس اور اس کي گرفتاري کوئي معمولي بات نہيں تھي۔ ہم سب جانتے ہيں کہ ايس پي عبداللہ کے ہاتھ لمبے تھے اور اس کي رشتہ داري بڑي شخصيات کے ساتھ تھي۔
اب اميد کي جاسکتي ہے کہ اس کيس کا نتيجہ بھي ضرور نکلے گا۔ صدر اگر چاہيں تو اس کيس کو ہنگامي بنيادوں پر نپٹا کر اپنے اوپر لگے اس داغ کو مٹا سکتے ہيں جو ان کے امريکہ کے دورے کے دوران بيان کي وجہ سے لگا ہے۔