جیو کی خبر کے بعد صدر زرداری کے مہمان خانے میں قائداعظم کی تصویر اس طرح آویزاں کی گئی کہ وہ مہمانوں کیساتھ ملاقات میں نظر آ سکے۔
اس کا ثبوت دو دن قبل ہونے والی صدر کی گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے ملاقات میں نظر آنے والی قائداعظم کی رنگین تصویر ہے۔ مگر کل صدر کی وزیراعظم گیلانی اور چیف آف سٹاف کیانی سے ہونے والی ملاقات میں قائداعظم کی تصویر پھر نظر نہیں آ رہی۔
تصویر ہٹائے جانے یا اس کی جگہ بدلے جانے تاکہ یہ تصاویر میں نظر نہ آئے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔
ایک – شاید تصویر ہٹوانے والوں نے تصویر دوبارہ دکھائے جانے پر برا منایا ہو اور ان کی حکم عدولی کرنے کی جرات نہ پڑی ہو اسلیے کرسی بچانے کیلیے تصویر کی قربانی دے دی گئی۔
دو – شاید ٹرائیکا کی یہ ملاقات اتنی خفیہ ہو کہ انہیں شک ہو کہیں تصویر کی شکل میں قائداعظم کی روح ان کی باتیں نہ سن لے۔ یا پھر اس ملاقات میں ایسی باتیں کرنی ہوں گی جو قائداعظم کی تصویر کے سامنے کرتے ہوئے انہیں شرم آتی ہو گی۔
اس کے علاوہ اگر کوئی تیسری وجہ ہے تو وہ قارئین بتائیں۔



