کچھ عرصے سے ہمارا بلاگ خراب ہو گیا اور اس پر اردو کی بجائے اوٹ پٹانگ شکلیں نظرآنے لگیں۔ بلال صاحب نے مدد کرنے کی حامی بھری، ابھی ان کی مدد درمیان میں ہی تھی کہ ہم نے سوچا فری لانسر ڈاٹ کام
پر پروجیکٹ بنا کر مدد لی جائے۔ ایک انڈین ورڈپریس کے ماہر نے پچیس ڈالر کے عوض ہماری سائٹ ٹھیک کر دی۔ ہم نے اسے پوچھا کہ کیسے ویب سائٹ ٹھیک کی تو اس نے گول مول سا جواب دے دیا مگر ٹھیک طرح سے نہیں بتایا۔
اب ہم سوچ رہے دوبارہ سے بلاگ لکھنا شروع کر دیں۔