کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ہمیں انگریزی کے لفظ کا متبادل اردو میں ڈھونڈنے میں جب دقت ہوئی تو ہم نے اسے ہی استعمال کر لیا۔ آج جب ہم بیک اپ پر لکھنے لگے تو ایک دم اس کا متبادل ذہن میں آ گیا۔ اب اللہ جانے یہ درست ہے کہ نہیں۔
یورپ میں تو نعم البدل کا اصول عرصے سے لاگو ہے اور اس سے انحراف اگر کیا جاتا ہے تو صرف پاکستان میں لیکن ایک محکمہ چھوڑ کر یعنی حکمران کا اپنا نعم البدل۔ مثال کے طور پر جنرل مشرف نے اپنا نعم البدل شوکت عزیز کو چنا اور اب صدر زرداری نے سینٹ کے نئے چیئرمین فاروق نائک کو چن لیا ہے۔ اس کی وجہ وہی ہے جس کی بنا پر پنجاب کے گورنر نے جمہوریت پر لات مارتے ہوئے اپنا نعم البدل اسمبلی کے سپیکر کی بجائے ہائی کورٹ کا جج مقرر کر دیا کیونکہ سپیکر اسمبلی نے قائم مقام گورنر بنتے ہی گورنر کو ہاتھ دکھا دیا تھا۔
ہماری پوسٹ کا تعارف کچھ زیادہ ہی لمبا ہو گیا ہے آئیں اب مطلب کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے آقاؤں نے اب ایک سے زیادہ نعم البدل چن رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر حکومتی اہلکار کیساتھ ساتھ حزب اختلاف کے تمام رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں۔ آج کل تو سننے میں آ رہا ہے کہ ان کا جھکاؤ زرداری صاحب کی بجائے میاں برادران کی طرف زیادہ ہو گیا ہے۔
حکمرانوں کا نعم البدل ہمیشہ فوج کا جنرل رہا ہے لیکن اس دفعہ ہمارے آقاؤں نے جنرل کا نعم البدل بھی تلاش کر لیا ہے تا کہ کسی ہنگامی صورت ميں جنرل کیانی اگر آئیں بائیں شائیں کریں تو چیف آف سٹاف جنرل طارق مجید کی شکل میں نعم البدل یعنی بیک اپ تیار رکھا جائے ۔ یہی وجہ ہے جنرل کیانی اور جنرل طارق مجید کو آج کل ایک جیسی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین جوائنٹس آف سٹاف صرف خانہ پری کیلیے ہوتا تھا مگر اب کچھ عرصے سے آقاؤں نے جنرل طارق مجید سے ملاقاتیں کر کے اور ان سے پالیسی بیان دلوا کر فوج میں بھی حزب اختلاف کی طرح کی کشمکش کا آغاز کر دیا ہے۔ لیکن خدا کا شکر ہے کہ ابھی تک جنرل طارق مجید نے حزب اختلاف کا رول ادا کرنا شروع نہیں کیا یا پھر انہیں یہ رول ادا کرنے سے آقاؤں نے منع کر رکھا ہے۔
ہماری پوسٹ کا منبع آج کا جنرل طارق مجید کای کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پرید میں شرکت اور ان سے پالیسی خطاب ہے جو زیادہ تر چیف آف سٹاف ہی کرتا آیا ہے۔ انہوں نے بھی فوج کیلیے سب سے بڑا ٹاسک یعنی دہشت گردی کے خاتمہ پر زیادہ زور دے کر اپنے آقاؤں کی زبان بولی ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ ہمارے حکمرانوں کیساتھ ساتھ ان کے نعم البدلوں کو بھی عقل سلیم عطا فرمائے اور ان کے دلوں میں حب الوطنی پیدا کرے۔
1 user commented in " بیک اپ یعنی نعم البدل "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackہممم
باتیں تو آپکی پر خیال ہیں
اطرق مجید کو پریڈ کا چیف گیسٹ دیکھ کر مجھے بھی حیرت ہوئی تھی۔ جو بھی ہے، اگر ایسا کچھ ہوا جیسا آپ نے بیان کیا تو کمزوری سرا سر کیانی صاحب کی ہوگی۔ ویسے کیانی صاحب کا بھی اب موڈ بدلنا شروع ہو گیا ہے
Leave A Reply