شاعر خالد مسعود نے پنجابی اور اردو کے امتزاج سے اپنی شاعری میں جو مزاح پیدا کیا ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہ انداز لوگ اردو شاعری کو پنجابی میں بگاڑ کر اپنایا کرتے تھے۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ ایک باقاعدہ اسلوب کی شکل اختیار کر جائے گا۔ امید ہے خالد مسعود نے جس اسلوب کی بنیاد رکھی ہے اس میں مستقبل کے شاعر ضرور طبع آزمائی کریں گے۔
خالد صاحب کے اشعار وزن میں ہیں یا نہیں یہ تو بلاگر محمد وارث صاحب ہی بتا سکتے ہیں ہم تو اتنا جانتے ہیں کہ اشعار سننے کے بعد ہنس ہنس کر آپ کا وزن ضرور بڑھ جائے گا۔
خالد مسعود کے اشعار شاید پڑھ کر آپ کو اتنا مزہ نہ آئے جتنا سن کر آئے گا۔ کلام شاعر بزبان شاعر سننے کیلیے اس ویڈیو کو دیکھیے. آپ کو مزہ نہ آئے تو پیسے واپس شرط یہ ہے کہ آپ کو پنجابی کی سمجھ آنی چاہیے۔
5 users commented in " اردو پنجابی کا امتزاج "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاس سے قبل مزاحیہ شاعر اور ماہر تعلیم انور مسعود کچھ بہتر مزاحیہ شاعری کر چکے ہیں۔ بے شک انہوں نے اردو میں پنجابی شامل کی ہے۔ جبکہ انور مسعود نے اردو میں پنجابی شامل کی ہے۔مگر جو شائستہ مزاح انور مسعود کے ہاں ملتا ہے وہ شائستگی خالد مسعود کے ہاں مفقود ہے۔
جاوید صاحب
انور مسعود صاحب اور خالد مسعو صاحب کی شاعری میں یہی فرق ہے کہ انور صاحب نے اردو اور پنجابی میںالگ الگ شاعری کی ہے مگر خالد مسعود صاحب نے اردو پنجابی کے ملاپ سے مزاح پیدا کیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ خالد مسعود صاحب کی شاعری میں شائستگی کم لگتی ہے۔
سلام پاکستان جی
اچھی شیئرنگ ھے – سیاست کی ٹینشن دور ھو گئ ۔
خالد مسعود کی شاعری میں جتنا مزاح ھوتا ھے، کالم اتنے ہی سنجیدہ ھوتے ھیں
اردو میں پنجابی یا پنجابی میں اردو یہ ایک حسین امتزاج ہے اور مجھے اردو کی یہ کفیت اس وجہ سے بھت اچھی لگتی ہے کیونکہ اس سے اردو میں کمانڈ کرنے کی قوت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
بقول سعدیہ
اچھی شیئرنگ ھے – سیاست کی ٹینشن دور ھو گئ
خالد مسعود نے مزاحیہ شاعری میں واقعی اپنا مقام پیدا کر رکھا ہے، اور یقیناً انکا کلام ‘موزوں’ یا باوزن ہوتا ہے وگرنہ ان کو کوئی شاعر ہی نہ مانتا۔
لیکن یہ کہ اردو پنجابی مکس شاعری کے وہ موجد نہیں ہیں گو اس کو ایک باقاعدہ اسلوب انہوں نے ہی بنایا ہے۔ ان سے بہت پہلے مجید لاہوری اس طرف طبع آزمائی کر چکے ہیں، یہ ربط دیکھیئے گا
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20325
Leave A Reply