امید ہے اردو بلاگنگ پر ہمارے بلاگر ساتھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اور اس کی ترقی و ترویج کیلیے مفید مشورے بھی دیں گے۔ اپنے تجربے کی روشنی میں ہم سمجھتے ہیں کہ مندرجہ ذیل نقاط اردو بلاگنگ کو عام کرنے کیلیے ضروری ہیں۔

اردو بلاگرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے

اردو بلاگنگ کو مشہور کرنے کیلیے ایک مشترکہ فنڈ کے ذریعے میڈیا میں اشتہارات دیے جائیں

منظرنامہ کے زمرے  “بلاگنگ” میں نئے بلاگرز کی مدد کیلیے تمام بلاگرز مل کر اردو بلاگنگ شروع کرنے کے طریقے بتائیں

اردو بلاگرز انگریزی بلاگز پر بھی اپنے تبصرے کریں تا کہ ان کے بلاگ کا تعارف ہو

نئے بلاگرز بلاگ کیلیے ایک موضوع منتخب کریں اور پھر صرف اسی پر لکھیں

نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی کیلیے ان کے بلاگز پر تبصرے کئے جائیں اور ان کی ہمت افزائی کی جائے

نئے بلاگرز بلاگنگ سوچ سمجھ کر شروع کریں اور جب شروع کریں تو پھر جم جائیں

منظر نامہ والے اس موضوع پر لکھی گئی تحریریں ایک جگہ پر یکجا کر دیں

بلاگنگ میں اگر آپ سنجیدہ ہیں تو ایک عدد استاد یا مرشد پکڑ لیں

کامیاب بلاگر بننے کیلیے اس نعرے پر عمل کریں

بلاگنگ میں کامیابی

اچھوتا پن، مستقل مزاجی