امریکی وزیرِددفاع رابرٹ گیٹس نے ایکپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلیک واٹر نجی طور پر پاکستان میں کام کر رہی ہے۔

وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا اگر بلیک واٹر کی موجودگی ثابت ہو جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہا کہ بلیک واٹر پاکستان میں نہیں امریکی کونسلیٹ سے بات ہوئی تھی

وزیرِ مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی نے کہا بلیک واٹر کہاں پر آپریشنل ہے کچھ پتہ نہیں۔

وزیرِاطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا بلیک واٹر کی پاکستان میں موجودگی سے کب انکار کیا ہے؟

وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بلیک واٹر کے حوالے سے گیٹس سے متفق نہیں ہوں۔

اینکر طلعت حسین کے پروگرام لائیو ود طلعت میں رابرٹ گیٹس اور حکومتی ارکان کو سنیں تا کہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی رہے۔

اب آپ فیصلہ کریں کون سچا ہے؟