اردو بلاگنگ کي کميونٹي ميں ايک اور بلاگ کا اضافہ ہوا ہے اور وہ ہے روغاني کا بلاگ جسے آپ اس پتے پر ديکھ سکتے ہيں۔
اس بلاگ کو بنانے کيلۓ اردو ويب والوں کا ورڈ پريس کا ترميم شدہ تھيم استعمال کيا گيا ہے۔ اس کے بعد شاکر صاحب کے بلاگ سے ان کي اردو میں بلاگ بنانے کي سادہ ہدايات پر عمل کرتے ہوۓ اس کو انہي کي تجويز کردہ سروس پر فري لانچ کيا گيا ہے۔
اس بلاگ کو بنانے ميں کوئي زيادہ دقت کا سامنہ نہيں کرنا پڑا سواۓ اچھي سائٹ دھونڈنے کے۔ پہلے اسے بلاگ سپاٹ پر لانچ کرنے کا سوچا مگر پاکستان میں بلاگ سپاٹ پر پابندي کي وجہ سے ارادہ ترک کرديا۔ پھرورڈ پريس پر اکاؤنٹ رجسٹر کيا مگر وہاں پر نيا تھيم اسنٹال کرنے کا معاوضہ طلب کيا گيا جو صاحبِ بلاگ دينے کيلۓ تيار نہ تھے۔ بلاگسم کو بھي ٹرائي کيا مگر وہ لوگ اپنا تھيم استعمال کرنے کي اجازت نہيں دے رہے تھے۔ اس کے بعد شاکر صاحب کے مشورے کو مانتے ہوۓ يواي يو او http://www.ueuo.com/ کو ٹرائي کيا اور اسے پہلے والوں سے بہتر پايا۔ يہاں ہم اپنا تھيم انسٹال کرنے ميں بھي کامياب ہوۓ۔ اس سروس کو ہم نے کافي آسان بھي پايا اور مفيد بھي۔
صاحبِ بلاگ کي ہدايات کي روشني ميں ان کے بلاگ کي سائڈ بار سيٹ کي اور کمنٹ کے صفحے پر صاحبِ بلاگ کی تجویز پر فونیٹک کی بورڈ کی تصویر بھی قارئین کی سہولت کیلۓ چپکا دی۔ ان سارے کاموں کے بعد روغاني صاحب کل اس پر اپني پہلي پوسٹ لکھنے کے قابل ہوۓ۔
اميد ہے روغاني صاحب اردو کميونٹي ميں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے اور ہم ان کي تحريروں سے لطف اندوز ہوسکيں گے۔ روغاني صاحب کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ ايک منجھے ہوۓ کالم نگار ہيں۔ان کے کالم باقاعدگي سے www.alqamaronline.com پر چھپتے رہتے ہيں۔ باقي تعارف اميد ہے وہ اپنے بلاگ پر کراديں گے اور ان کي شخصيت کے باقي پہلو وقت گزرنے کيساتھ ساتھ ان کي تحريروں سے نماياں ہوتے رہيں گے۔
اردو بلاگرز سے درخواست ہے کہ وہ روغاني صاحب کا بلاگ ديکھيں اور ایک نۓ ممبر کي حوصلہ افزائي کريں۔
اس بلاگ کو لانچ کرنے میں اردو ویب کی انتظامیہ اور شاکر عزیز صاحب کے تعاون کا شکریہ۔
7 users commented in " روغاني کا بلاگ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب یہ القمرآن لائن نہیں کھل رہی
میں نے بهی کوشش کی هے القمر اون لائین نہیں کهل سکی
معاف کرنا جناب دراصل القمر میں دو کی بجائے ایک ایم ہے۔ دوبارہ کوشش کیجئے۔
امید ہے کہ ان کی بالغ نظر تحریریں پڑھنے کا موقع ملے گا ان کے بلاگ سے۔
واقعی القمر آن لائن نہیںکھل رہا لگتا ہے کہیں کچھ خرابی ہے۔
السلام علیکم
روغانی صاحب کو ہم اردو بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قیمتی خیالات سے ہمیں باقاعدگی سے مستفید کرتے رہینگے۔ انشاء اللہ
آپ سب حضڑات کا شکریہ!
سب سے پہلے تو میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے یہاں پر اپنی رائے اتنی مدت بعد دی کیونکہ میں بلاگنگ کی دنیا میں نیا ہوں اور ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہاہوں۔
میں نے اپنے ویبلاگ پر بھی آپ حضرات کا شکریہ ادا کیا تھااور یہاں بھی ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ خاص طور پر افضل صاحب کا جنہوں نے میرے ویبلاگ بنانے کے لئے اپنا انتہائی قیمتی وقت صرف کیا اور بہت ہی محنت کی ۔
میری القمر آن لائن والوں سے بات ہوئی تھی ان کے ویب سائٹ پر کچھ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ کھل نہیں پارہا ہے ۔ میں دوبارہ بھی ان سے رابطہ کروں گا اور پھر آپ ساتھیوںکو صورتحال سے آگاہ کردوں گا۔
Leave A Reply