جعلی ڈگری والے رکن اسمبلی جمشید دستی نے فوج پر زبردست تنقید کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد فوجی جرنیل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم ہوتے تو پھر یا وہ رہتے یا جرنیل۔ جرنیلوں کو نوکری میں توسیع دینے کے بھی وہ حق میں نہیں تھے۔
تو جناب پھر آپ نے جرنیلوں کو توسیع دینے والوں کا ساتھ کیوں دیا؟
آپ کی ڈگری جب جعلی ثابت ہوئی اس وقت آپ کی غیرت کہاں تھی؟
جمشید دستی نے فوج جیسی بے پناہ طاقت سے ٹکر لی ہے۔ کہتے ہیں ہاتھی کے سامنے کبھی کھڑے نہ ہو کیونکہ وہ روند ڈالتا ہے۔ لگتا ہے جمشید دستی کی جعلی ڈگری کے جرم کی سزا انہیں کسی اور طریقے سے ملنے والی ہے۔
جعلی ڈگری رکھنے والے نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کا دماغ بھی جعلی ہے اور اس کو دوبارہ منتخب کرنے والے بھی جعلی کند ذہن تھے۔