اپنے ايک مہربان جن کي مدد سے ہم اس بلاگ کو شروع کرنے کے قابل ہوۓ ہيں نے ہميں نشان لگايا ہے اور ہم اتنے بھي احسان فراموش نہيں کہ ان کي درخواست کو رد کر ديں۔ہمارےچھوٹےسے اردو بلاگر خاندان کے ان ممبران کابھي شکريہ جنہوں نے ہميں يہ تحرہر لکھنے پر اکسايا۔
اٹھاون سال پہلے۔
ہم مسلمانوں کي مشترکہ کاوشوں سے معرض وجود ميں آۓ۔ لاکھوں جانوں کا نظرانہ دے کر مسلمانوں نے ہمین اپنايا۔
چونتيس سال پہلے۔
اپنوں کي نااہليوں اور غيروں کي سازشوں سے ہمارا ايک بازو الگ کر ديا گيا جو آج تلک الگ ہے اور دوبارہ کسي نے اکٹھا کرنے کي مخلصانہ کوشش نہيں کي۔
بتيس سال پہلے۔
١٩٧٣ کا پہلا قانون بنايا گيا مگر زيادہ دير تک اپني اصل حالت ميں قائم نہ رہ سکا اور حکمرانوں نے اپني ضرورت کے مطابق اس ميں تبديليياں کرنا شروع کر ديں۔
چھہ سال پہلے۔
ہم پر چوتھي بار آرمي کي حکومت بٹھا دي گئ جس نے سارے جمہوري ادارےبمع سٹوڈنٹس يونين جام کردۓ اور اپني مرضي کا نظام مسلّط کر ديا۔
ايک سال پہلے۔
ہمارے صدر نے قوم سے سرِعام کيا ہوا وعدہ وفا نہ کر کے ايک اور بري روائت ڈالي۔
پانچ پسنديدہ شخصيات۔
آخري نبي محمد صل اللہ عليہ وسلم
قائداعظم
علامہ اقبال
عبدل قدير خان
محنتي اور ايماندار لوگ
پانچ ناپسنديدہ کردار۔
١۔ جنہوں نے فوج کي تربيت کا نظام مغربي بنيادوں پر رکھا
٢۔ جنہوں نے ہميشہ ابن الوقتي کا ثبوت ديا يعني لوٹے بنے
٣۔ جنہوں نے ملک کے دو ٹکڑے کۓ
٤۔ جنہوں نے سسٹم کو جان بوجھ کر درست نہ کيا
٥۔ جنہوں نے خود کو ملک پر اوليّت دي۔
پانچ خواہشات۔
١۔ لوگوں کا شعور بيدار ہو جاۓ۔
٢۔ فوج کي بنيادي تربيت کا نظام اسلامي ہو۔
٣۔ غدّاروں کو ڈھونڈنے کيلۓ ايماندار لوگوں کا محکمہ ہو۔
٤۔ تعليم کوذريعہ بنا کر قوم کي بنياد مظبوط ہو۔
٥۔ ايک ايماندار احتساب کا ادارہ جو بلاتقسيم احتساب کرے۔
اگر پانچ ملين ڈالر مليں تو؟
١۔ ساري رقم غريبوں کي تعليم پر لگا دي جاۓ گي۔
پانچ پسنديدہ کتابيں۔
١۔ قرآن پاک
٢۔ نسيم حجازي کے ناول
٣۔ قائد اعظم کي سوانح حيات
٤۔ حمودالرّحمان کميشن رپورٹ
٥۔ علامہ اقبال کي تصانيف
پانچ بے اختيارياں۔
١۔ غدّاروں کو پھانسي نہيں لگا سکتے
٢۔ دفاع سے زيادہ تعليم پر خرچ نہيں کر سکتے
٣۔ انصاف عام نہیں کر سکتے
٤۔ رشوت اور سفارش کر ختم نہيںکر سکتے
٥۔ اسلام کي خوبياں اجاگر نہيں سکتے
پانچ اميديںجو بر آئيں گي۔
١۔ قوم ايک دن ضرور جاگے گي
٢۔ عام لوگ حکومت کے معاملات سنبھال ليں گے
٣۔ ظالموں کا عبرتناک انجام ہوگا
٤۔ فوج ہميشہ کيلۓ سياست اور حکومت سے باہر کر دي جاۓ گي
٥۔ ہر مظلوم کي زنجيرِعدل تک رسائي ہو گي
پانچ مشورے قوم کيلۓ۔
يہ اب آپ لوگوں پر چھوڑتے ہيں کہ آپ کونسے مشورے ديتے ہيں