ایکسپریس اخبار کی دوسری عالمی اردو کانفرنس 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور میں ہو رہی ہے۔ ہمارے بلاگر دوستوں کے پاس اگر وقت ہو تو وہ ایکسپریس اخبار والوں سے رابطہ کر کے اس کانفرنس میں شرکت کی کوشش کریں۔ یہ کانفرنس چونکہ اردو زبان کے فروغ کیلیے منعقد ہو رہی ہے اسلیے اردو بلاگنگ کو اس کا حصہ ضرور بننا چاہیے۔ بلکہ ایکسپریس اخبار کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اردو بلاگرز کو اس کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ اردو بلاگرز کی اپنی ایک ایسوسی ایشن ہو تا کہ اردو بلاگرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ان مواقعوں پر ایسی تقریبات کی انتظامیہ سے ملکر اردو بلاگرز کی شمولیت کا انتظام کر سکیں۔
آئیں کوشش کریں ہم انفرادی طور پر ایکپریس اخبار کی انتظامیہ کو ای میل یا ان کی خبروں اور اداریوں پر تبصروں کی صورت میں ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں۔