جن لوگوں نے موجودہ حکومت سے خیر کی امیدیں باندھ رکھی تھیں وہ اب خاک میں ملنا شروع ہو گئی ہوں گی۔
مہنگائی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پٹرول، بجلی،گیس کیساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
سپریم کورٹ کی تنبیہ کے باوجود پی پی پی کی سابقہ حکومت کی تقلید کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرانے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔
پھانسی کی سزا پر پہلے تو عمل درآمد کی کوشش کی گئی مگر پھر اس کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔
گمشدہ افراد کا مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔
ہاں البتہ تمام سیاسی جماعتوں کی آمادگی کے بعد کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے قتل و غارت میں وقتی طور پر کمی آئی ہے۔
پی پی پی کی طرح موجودہ حکومت نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رکھی ہیں اور وہ عوام کے مسائل سننے تک کو تیار نہیں۔
لگتا ہے عوام کے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ نہ تو عوام میں مشترکہ جدوجہد کا جذبہ نظر آ رہا ہے اور نہ حکومت سنجیدہ ہے۔
1 user commented in " کچھ فرق نہیں البتہ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمجھے اس دور حکومت میں بھی ملک کے موجودہ مسائل ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے۔۔۔۔
Leave A Reply