ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے پاکستان واپسی کیلیے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ برطانوی شہری کو پاکستان آنے کیلیے پاکستانی پاسپورٹ کی نہیں بلکہ ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ الطاف بھائی کو چاہیے تھا کہ پاسپورٹ کی درخواست کی بجائے ویزے کی درخواست جمع کراتے اور پاکستانی ویزے کے ساتھ پاکستان جلد تشریف لے آگے۔
دوسری بات یہ ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ الطاف بھائی کو پاسپورٹ جاری کرنے میں غیرمعمولی تاخیر نہ کرے تا کہ الطاف بھائی کا یہ بہانہ بھی اپنی موت آپ مر جائے۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ موجودہ حکومت الطاف بھائی کے پاکستان واپسی کی مخالف ہو اور اسی وجہ سے پاسپورٹ کی درخواست کو التوا میں ڈال دے۔ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی اور معلوم ہو جائے گا کہ کس کی نیت میں کھوٹ ہے۔