مولانا طاہرالقادری کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس نے “ضرب عضب” کے آپریشن میں اپنے ہی آٹھ شہری شہید کر دیئے۔ پولیس نے سوچا ہوگا کہ فوج جب اپنوں کو طے تیغ کر رہی ہے تو پھر وہ کیوں پیچھے رہے۔
ہمارے خیال میں اس سانحہ پر وزیراعلٰی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
جس نے بھی یہ آگ لگائی ہے اس نے میاں برادران کے موسم گرما کی لو میں اضافہ کر دیا ہے۔
میڈیا نے پولیس کے ٹاؤٹ اور مسلم لیگ ن کے کارکن گلو بٹ کی تخریب کاری کو جس طرح بینقاب کیا ہے اس پر وہ داد کا مستحق ہے۔
میاں برادران کیلیے یہ حادثہ اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ تاجکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس آ جائیں۔
No user commented in " پنجاب حکومت کی دہشت گردی "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply