ہمارے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ذات کے شاہ ہیں اور گدی نشین بھی ہیں مگر ان کے کرتوت کمیوں سے بھی گئے گزرے ہیں۔ اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں کافی مال و متاع اکٹھا کرنے کے بعد بھی ان کا پیٹ نہ بھرا اور وہ ایوانِ وزیراعظم سے نکالے جاتے وقت ترکی کی خاتونِ اول کا سیلاب زدگان کو دیا گیا قیمتی ہار بھی ساتھ لے گئے۔ پتہ نہیں اس ہار کی خبر کیسے باہر نکلی اور پتہ چلا کہ ہار تو شاہ صاحب کے پاس ہے۔ چور کی دیدہ دلیری دیکھیے کہ شاہ صاحب کہتے ہیں ترک خاتون اول ان کی بہن بنی ہوئی تھیں اور یہ ہار ان کی بہن کا ہے۔ مگر ہمارے میڈیا نے جب اس ہار کو خبروں میں جگہ دی تو شاہ صاحب نے ہار واپس کرنے کی تب حامی بھری جب ایف آئی والے ان کے گھر جا پہنچے۔
لعنت ہے ایسی حکمرانی پر، ایسی شاہ صاحبی پر اور ایسی گدی نشینی پر جو انسان کو اتنی بھی عقل نہ دے سکے کہ وہ ذلیل ہونے سے بچنے کی ترکیب بھی نہ سوچ سکے۔ اب پتہ چلتا ہے کہ شاہ صاحب کا ایک بیٹا کس جرم میں افغانیوں نے اغوا کر رکھا ہے۔