اس وقت دو ویب سائٹس اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس اردو بلاگرز کو ایک جگہ متحد کیے ہوئے ہیں ۔ ایک چیز جو ہم سمیت دوسرے پڑہنے والوں نے محسوس ہے وہ ان دونوں سائٹس پر مختلف بلاگرز کی تحاریر کا نظر آنا یعنی کچھ بلاگرز کی تازہ تحاریر کیلیے ہمیں اردو سیارہ کی سیر کرنا پڑتی ہے اور کچھ کیلیے اردو ٹیک وینس کی۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ان دونوں سہولیات کو ایک جگہ پر متحد کر دیا جائے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس بھی بلاگر کی تحریر ایک سائٹ پر نظر آئے اسے دوسری سائٹ پر بھی نظر آنا چاہیے تاکہ ہم جیسے سست پڑھنے والے کو کسی ایک سائٹ پر سب کی تحاریر پڑھنے کو مل جائیں۔
ہم لوگوں کا المیہ یہ رہا ہے کہ اگر ایک کام ایک صاحب شروع کرتے ہیں تو دوسرے لوگ بھی دیکھا دیکھی اسی میدان میں کود پڑتے ہیں۔ مانا کہ اس طرح مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے مگر کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ فوائد اس وقت کم ہوتے ہیں جب اس سے استفادہ کرنے والے ابھی بہت کم ہوں مثال کے طور پر اردو بلاگرز ابھی انگلیوں پر گنے جاتے ہیں اور اگر انہی کو پڑھنے کیلیے ہمیں ایک سے زیادہ سائٹ پر جانا پڑے تو خواہ مخواہ کی الجھن ہی ہوتی ہے کوئی فائدہ نہیں۔
کیا دونوں سائٹس کے منتظم ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے آپس میں کوئی ایسا طریقہ کار طے کر سکتے ہیں جس سے ہماری شکایت کا ازالہ ہو جائے؟ کیا وہ ملکر کام کو آگے بڑھاتے ہوئے یا تو دونوں سائٹس پر تمام بلاگرز کو شامل کر لیں یا پھر صرف ایک ہی سائٹ کو اس مقصد کیلیے مختص کر دیں۔ اس کام میں اگر ہم چاہیں تو القمر والوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں کیونکہ القمر والوں کے بلاگ بھی اردو سیارہ پر نظر نہیں آتے۔
ویسے ہمارے لیے تو آئیڈیل سیچوایشن تو القمر والوں کی ہے جنہوں نے ایک ہی سائٹ پر بلاگ بنانے کی سہولت مہیا کی ہے اور اس طرح بہت سارے بلاگرز ایک ہی ویب سایٹ پر اپنی تحاریر شائع کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ آجکل زیادہ مقبول ہے اور اسے بی بی سی اور جنگ اخبار والوں نے بھی اپنایا ہوا ہے۔
اردو ٹیک کی انتظامیہ سے ایک اور بھی درخواست کرنی تھی اگر وہ اپنی سایٹ پر اپنے نام کی مناسبت سے صرف اردو بلاگرز کی تحاریر کو جگہ دیں تو زیادہ اچھا لگے گا۔ اردو ٹیک والے اپنی سائٹ کو وزٹ نہیں کر رہے کیونکہ آج جب ہم نے ان کی سائٹ تبصرے کیلیے دیکھی تو ہمیں کہیں بھی تبصرے کی گنجائش نظر نہیں آئی بلکہ الٹا ان کے پہلے صفحے پر اپ ڈیٹڈ بلاگز کی لسٹ میں بہت سارے بیہودہ بلاگز بھی دیکھے جو سپیم کی وجہ سے بنائے گئے ہیں۔ اردو ٹیک کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ان بلاگز کو پہلی فرصت میں ہٹا دے اور دوسرے اس طرح کی حرکت کو روکنے کیلیے کچھ کرے۔
5 users commented in " الجھن اور اس کا حل "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیرا خیال ہے ، وینس پر سب بلاگز موجود ہیں۔ لیکن سیارہ پر صرف وہی ہیں جو رجسٹر ہیں۔ اس لیے مجھ جیسے سست صرف وینس کو ہی دیکھتے ہیں۔
میں افضل صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق کروںگا۔۔ مسئلہ یہ نہیں کے کیا اچھا ہے اور کیا برا۔۔ سیارہ کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کے اس میں تمام اردو بلاگرز نہیں ہیں ۔۔ اور اردو ٹیک وینس کی پالیسی غالبا مختلف ہے چناچہ اس میں بلاگر کا اردو میں لکھنا ضروری نہیں اور اردو بلاگ اگریگیٹر میں انگریزی بلاگز مزہ نہیں دیتے۔۔ لیکن شاید یہ اردو بلاگز کی طرف لانے کا ایک طریقہ ہو۔۔ سوال صرف یہ ہے کے کسطرح تمام اردو بلاگرز کو ایک ایگریگیٹر سے منسلک کیا جائےتاکہ تمام اردو بلاگرز کے بلاگز سہولت سے پڑھے جاسکیں۔۔
پلیز نوٹ کیجے کہ میرا اردو ٹیک سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
آپ کوئی فیڈ ایگریگیٹر کیوں استعمال نہیں کرتے؟ ایک یہاں ہے
http://curiostudio.com
مختلف انتظامی مجبوریوںکی وجہ سے اردو سیارہ کی یہ پالیسی ہے کہ وہاں شامل ہونے کے لئے بلاگر کو شمولیت کی درخواست دینی پڑتی ہے۔ اگر آپ ان اردو بلاگرز کو جو سیارہ میں شامل نہیں یہ باور کرائیں کہ وہ سیارہ میں شامل ہونے کا فارم پر کر دیں تو مسئلے کا آسان حل نکل آئے گا۔
Leave A Reply