ہم نے اپنن تحريريں جب ہلا گلا کي سائٹ پر باسط صاحب کے نام سے موسوم ديکھيں تو اپنا احتجاج کچھ اس انداز ميں درج کرايا ۔ 

حضرت جي

آپ تو واقعي حضرت نکلے۔ ہمارے مضامين کاپي کۓ اور ہمارا نام تک نہيں لکھا۔ يہ مضامين تو ہم اپنے بلاگ پر تواتر سے لکھ رہے ہيں۔ اگر اگلي دفعہ کاپي کريں تو ہمارا نام ضرور لکھۓ گا۔

اس کے جواب ميں باسط صاحب جو حضرت جي کے قلمي نام سے لکھتے ہيں نے يہ جواب بھيجا۔

 جناب “مائی پاکستان” السلام علیکم
جناب عالی مجھے بہت افسوس ہوا۔۔۔۔۔۔۔ اس پر نہیں کہ میں نے آپ کے تبصرے یہاں کاپی کئے بلکہ آپ کی سوچ پر افسوس ہوا میرا تو خیال تھا کہ ہم نیٹ پر جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ خالص للہ فی اللہ کررہے ہیں اور اس کا مقصد دوسروں تک اچھی باتیں پہنچانا ہے اور زیادہ سے زیادہ دین کی اشاعت کرنا اور اس کا اجر اللہ تعالی سے طلب کرنا ہے نہ کہ اپنے نام کی خاطر یہ سب کچھ کررہے ہیں ۔
میں نے اگر آپ کے تبصرے یہاں پوسٹ کردئیے اور آپ کو پتہ چل گیا ہے تو آپ کو تو خوش ہونا چاہیئے تھا لیکن آپ ناراض ہورہے ہیں تو چلئے آپ کی ناراضگی دور کرنے کے لئے میں آپ سے معافی مانگ ہی لیتا ہوں ۔ آپ مجھ ناچیز اور نالائق کو معاف کردیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
ویسے ایسی باتوں کے کوئی “کاپی رائٹس” نہیں ہوتیں
اور ہاں ہلہ گلہ میں آپ کو خوش آمدید۔ اور جاتے جاتے یہ بھی بتادیں کہ میری یہ مخبری آپ کو کس نے کی ہے کیونکہ مجھے یہ لگتا  ہے کہ آپ یہاں صرف میری خبر لینے آئے ہیں کیونکہ آپ کے یہاں بس یہی دو پوسٹ ہیں
اور ہاں ایک بات یہ واضح کردوں کہ میں اس فورم پر جو کچھ بھی پوسٹ کرتا ہوں اس میں میری حتی الوسع کوشش ہوتی ہے کہ سورس کا اظہار کردوں کیونکہ مجھے اپنے نام کی کوئی پبلسٹی نہیں کرنی بلکہ میں ہر اچھی بات دوسروں تک پہنچانا چاہتا ہوں یہی میرا مقصد ہے آپ کے معاملے میں یہ کوتاہی ہوئی لیکن اس میں بھی اللہ نے خیر کا پہلو نکالا کہ ہمیں پتہ چلا کہ کچھ لوگ اچھا کام صرف اپنے نام کی خاطر کرتے ہیں نہ کہ ان کا مقصد دوسروں کو فائدہ پہنچانا ہوتا ہے
امید ہے کہ آپ میری باتوں کو سمجھ گئے ہونگے اور ان پر غور بھی کریں گے
اللہ آپ کو اس سے بھی اچھا کام خالص اشاعت دین کی خاطر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
والسلام

اس جواب کو پڑھ کر ہم نے محسوس کيا کہ ہمارا اندازِ احتجاج مناسب نہيں تھا اسي لۓ ہم نے کچھ اسطرح باسط صاحب سے معزرت کرکے بات ختم کرنے کي کوشش کي ہے۔

ڈئير باسط صاحب

سلام

 لگتا ہے کہ ہمارا اندازِ مخاطب آپ کو پسند نہيں آيا اور آپ کو جواب پڑھنے کے بعد ہم نے بھي محسوس کيا کہ ہمارا رويہ ذرا تلخ تھا۔ اس تلخ رويۓ پر معزرت۔

آپ نے جو جود نمائي کي بات کے ہے وہ آپ ثابت نہیں کرسکتے کيونکہ آپ ہماري سائٹ يا تحريروں ميں کہيں بھي ہمارا نام ڈھونڈ نہيں پائيں گے۔ اس لۓ آپ کو اس غلط فہمي پر اپنے الفاظ واپس لے لينے جاہئيں۔ ہمارا مطلب صرف يہ تھا کہ آپ ہماري سائٹ کے توسط سے يہ تحريريں شائع کرتے تاکہ لوگوں کو ان کے ماخز کا پتہ چل جاتا اور يہ تحريريں غلطي سے آپ کے نام سے موسوم نہ ہوجاتيں۔

ہمارا مقصد بھي صرف اور صرف اسلام اور پاکستان کي ترقي ہے اور نيت بالکل نمودونمائش کي نہيں۔

آپ کا کام ہميں پسند آيا اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اس کارِ خير کي جزا دے۔

آپ کے دل ميں ہمارے بارے ميں جو غلط فہمي پيدا ہوگئ ہے اسے باہر نکال ديجۓ۔ آئيں ايک مسلمان کي حيثيت سے ہم ايک دوسرے کو معاف کرديں اور ملکر اسلام اور پاکستان کي بھلائي کيلۓ کام کريں۔

آپ کي تنقيد کا ہم نے بالکل برا نہيں منايا بلکہ اس سے بھي سبق ہي سيکھنے کي کوشش کي ہے۔ ہم نے سبق يہ سيکھا ہے کہ اندازِ شکائت ميں تلخي نہيں ہوني چاہيۓ اور ايک اچھے انداز ميں ايک مسلمان بھائي سے شکائت کرني چاہيۓ تاکہ وہ مسلمان بھائي اس شکائت سے اپني سبکي محسوس نہ کرے۔

ہم آپ کي اجازت سے يہ سوال و جواب اپني سائٹ پر شائع کرديں گے تاکہ يہ ہميں ہمارا سبق ياد دلاتے رہيں اور دوسرے بہن بھائي بھي اس سے کچھ سيکھ سکيں۔

پھر دعا گو ہيں کہ اللہ آپ کو اپنے اس نيک مقصد ميں کامياب کرے۔

اگر ہماري تحرير سے آپ کي دل آزاري ہوئي ہو تو ايک بار پھر معزرت۔

ميرا پاکستان

ہمييں اميد ہے کہ قارئين اس مکالمے سے ضرور خير کا پہلو نکاليں گے۔ ہماري بہتري کيلۓ قارئين کے مشوروں کا انتظار رہے گي۔

يہ مکالمہ آپ اصلي حالت ميں مندرجہ ذيل لنک کلک کرکے پڑھ سکتے ہيں۔

http://www.hallagulla.com/vb3/islam-muslim-ummat/1670-1606-1583-1582-1608-1576-1589-1608-1585-1578-1578-1576-1589-1585-1746-a-109414-2.html