دو دن قبل ایکسپریس اخبار نے یہ تصویر پچھلے صفحہ پر چھاپ کر یہ ظاہر کیا کہ ایک سو پچیس سال کی ہونے کے باوجود بوڑھی عورت زندہ ہے مگر اخبار والوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا کہ اس تصویر سے نوجوانوں میں غلط خیال بھی پیدا ہو سکتا ہے یعنی وہ سوچ سکتے ہیں کہ تمباکو پینے سے عمر بڑھتی ہے یا تمباکو صحت کیلیے مضر نہیں ہے۔
بہتر ہوتا اگر اخبار والے بوڑھی عورت کو حقے کے بغیر ہشاش بشاش دکھاتے ناں کہ چارپائی پر بے سدھ لیٹے حقہ پیتے۔ اس تصویر سے تو ایسے لگ رہا ہے جیسے حقہ ہی بڑھیا کا اوڑھنا بچھونا ہو۔
3 users commented in " تصویر کا منفی اثر "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackتصویر سے کسی پر مثبت اثر ہوا ہو یا نہیں ۔۔ مجھے تو اپنی اگلی پوسٹ کے لیے ایک اچھا موضوع ہاتھ آگیا 🙂
راشد صاحب
آپ کی اگلی پوسٹکا انتظار رہے گا
مجھے تو یہ اماں تصویر لگ رہی ہے۔ جیسے کاغذ کو چارپائی پر پیسٹ کیا ہوا ہو۔
Leave A Reply