ابھی کل اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ ہوا، کسی نے یوم مذمت نہیں منایا۔

دو دن قبل ہی کوئٹہ میں ایک کنٹینر میں سو سے زیادہ آدمی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے کسی نے اس وہشتناک انسانی اسمگلنگ پر احتجاج نہیح کیا۔

عافیہ صدیقی پر ظلم اور پھر امریکہ میں قید ہونے پر کسی کو یوم مذمت منانے کی جرات نہیں ہوئی۔

آئے دن وڈیرے، جاگیردار، چوہدری سر عام عورتوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں اس پر کوئی شور نہیں مچاتا۔

کراچی میں مئی اور اپریل کے تشدد کو بھلا دیا گیا اور یوم مذمت نہیں منایا بلکہ ہائی کورٹ میں کیس بھی ختم کرا دیا گیا۔

آج چکوال میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکے سے پاکستانی شہید ہو گئے کوئی نہیں بولے گا۔

مگر اسلام کی سزاؤں کو وہشتناک قرار دینے کیلیے ایک غیرتصدیق شدہ واقعے پر اتنا زبردست احتجاج ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔ جب سپریم کورٹ نے اس واقعے پر سوموٹو ایکشن لے لیا ہے اور صوبائی حکومت نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے تو پھر سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اتنا شور اسلام کیخلاف مغرب کی گھناؤنی سازش نہیں تو اور کیا ہے؟