آپ لوگwww.xxxpakistan.com کا موضوع ديکھ کر چونک گۓ ہوں گے ليکن گھبرايۓ نہيں ايسي ويسي کوئي بات نہيں ہے۔ دراصل چند سال قبل ہم نے سوچا کہ کہ ايک ايسي سائٹ ہو جس پر غدارانِ پاکستان کي لسٹ ہو اور لوگ ان غداروں کے سروے ميں سب سے بڑے غدار کو چن سکيں۔ اس سائٹ پر ان غداروں کي سوانح عمري پڑي ہو جس کي تفصيل مصدقہ ذرائع سے اکٹھي کي گئي ہو۔ لوگ ان کي سوانح عمرياں پڑھ کر يہ تعين کريں کہ ملک کي تاريخ ميں اب تک سب سے بڑا غدار کون تھا۔ ہم اپني جان کي امان کيلۓ اس لسٹ ميں باحيات لوگوں کو شامل نہيں کرنا چاہتے تھے۔
اس سائٹ کي ہيڈنگ کيلۓ ہم نے اقبال کا يہ شعر منتخب کيا ہوا ہے۔
جعفر از بنگال، صادق از دکن
ننگِ دنیا، ننگِ دین، ننگِ وطن
يہ منصوبہ اسلۓ پائيہ تکميل تک نہيں پہنچ سکا کہ ہميں ويب ڈيزائن ميں مہارت حاضل نہيں ہے اور ہم ايسي سائٹ بنانے ميں کامياب نہيں ہوسکے جہاں صرف يہ سروے اور اس کے رزلٹ ہوں يہي وجہ ہے کہ ہم اپني اس موجودہ سائٹ کو بھي پروفيشنل رنگ نہيں دے پاۓ اور يونہي وقت گزار رہے ہيں۔
اس سائٹ کي خوبي يہ ہے کہ ايک بار يہ سائٹ بن جاۓ تو اس کے بعد اس کو وقت دينے کي ضرورت نہيں پڑے گي اورمحبِ وطن ہي اس سائٹ پر اپني راۓ ديتے رہيں گے جو اس کو سنوارنے کا باعث بنتي رہيں گي۔
آپ دوست احباب سے اپيل ہے کہ اگر اس کارِ خير ميں آپ بھي حصہ لينا چاہيں تو ہماري مدد کريں۔ اگر آپ بھي ہماري طرح جان کو عزيز سمجھتے ہيں تو ہم آپ کا نام اس سائٹ پر ظاہر نہيں کريں گے۔
ہم نے اب تک ووٹ پرو سافٹ وئير تلاش کيا ہے مگر اس کو استعمال کرکے سائٹ کيسے بنائيں يہ معلوم نہيں ہوپارہا۔ اگر سروے والا سافٹ وئير خريدنا بھي پڑے تو ہم قيمت ادا کرنے کيلۓ تيار ہيں۔ اگر کوئي کاروباري پروفيشنل صاحب معاوضہ بھي طلب کريں گے تو ہم ادا کرديں گے۔
پہلے تو آپ سب احباب کي راۓ درکار ہے اس پلان کے بارے ميں۔ کيا يہ کام اچھا ہے اور کيا لوگ اس سائٹ کو وزٹ کر کے عبرت خاصل کريں گے اور اپني باقي ماندہ زندگي ملک کيلۓ وقف کرنےکي کوشش کريں گے۔ يہي ہماري خواہش ہے اور يہي ہمارا مشن ہے۔ آپ کي راۓ اور تعاون کا انتظار رہے گا۔
31 users commented in " کیلیے مدد درکار ہے۔ www.xxxpakistan.com "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاب تو لوگ کچھ غلط قسم کی تلاش کرتے ہوئے آپ کے بلاگ پر پہنچ جایا کریں گے۔
بہت خوب ۔۔۔۔ یعنی اب آپ غداران وطن کو آئینہ دکھانے والے ہیں۔۔۔۔ بہرحال بہت اچھا اقدام ہے اسے پایہ تکمیل تک لازمی پہنچنا چاہیے۔ جہاں تک مدد کا تعلق ہے ویب سائٹ یا ایچ ٹی ایم ایل کا تعلق ہے اس بارے میں میں بھی آپ کی طرح ‘کورا‘ ہوں۔
کیا یہ سائٹ اُردو میں ہوگی؟ امید ہے تصاویر بھی ہونگی ـ
اسلام علیکم۔
جناب خیال تو بہت اچھا ہے خیر دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے۔۔
pakimunda.blogspot.com
Asalm-o-Alaikum,
I am a software and web developer and I can help you people for this problem If you are serious contact me as soon as possible
Or to sab theek hay laikin ager hum zinda logon ko aaina naheen dikha saktay to phir qaber kay murday ukhairnay ka kia faaida,asal masala to zinda logon ka aaina dikhanay ka or ahsaas dilanay ka hay,
مھر افشاں کی بات سے ھم بھی اتفاق کرتے ھیں۔ مردے تو اپنی سزا بگھت رھے ھوں گے زندوں کو بھی کچھ حصہ ملنا چاھیے
اسلام علیکم
بہت ہی اچھی کاوش ہے۔ اور میرے دعائیںآپ کے ساتھ ہیںمیںآپ کو برادرانہ مشورہ یہی دوںگا کہ اس سائٹ پر بھی آپ بلاگ ہی چلاو کیوںکہ بلاگ سے آسان اور اچھا سکرپٹ آج تک میرے نظر سے نہیںگزرا
اگر اس سلسلے میں میںکسی کام آ سکوںتو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی
بھائی صاحب پہلے تو اس کا عنوان بدلنا ہوگا اور اس کے بعد اس کارخیر کو جلد از جلد شروع کریں۔ لوگ جوق در جوق آئیں گے
افضل صاحب اس کانسیپٹ کو آگے بڑھایۓ نا
عماد صاحب
جان ایک ہے اور کام زیادہ، ذہن میں ہے مگر کوئی مدد گار ہی نہیںمل رہا جونہی دوسرے کاموںسے فرصت ملی ضرور اسے بھی مکمل کریں گے۔
آنجناب اگر یہ ناکارہ کچھ تعاون کرسکےتوخوشی ہوگی میں اگر اسکے لیۓ کچھ کرسکوں تومجھےضرورفرمایۓگا
تو پھر بسم اللہ کیجئے دیر کس بات کی۔ ہم نے ایک ایسا بلاگ بنانا ہے جس پر پاکستان کے غداروں کی لسٹ ان کی سوانح عمری کیساتھ ہو اور لوگ وہاں پر ووٹ بھی دے سکیں۔ بس اتنا سا کام ہے۔ آپ ہمیں ای میل کریںاور اس پلان پر مل کر کام کرتے ہیں۔
merapakistanblog@gmail.com
اسلام علیکم میرا بس چلے توسب کو ننگا کردوں مگر کیا کروں اکیلا ھوں مگرپھر بھی
جناب ھماری جان بھی حاضر ھے کبھی ھم کو خدمت کا موقع دیں اللہ سب کا حامی و ناصر ھو آمین
راجہ صاحب بسم اللہ کیجئے دیر کس بات کی۔ آپ بتائیں کیا آپ اس منصوبے کیلیے ویب سائیٹ ڈیزائن کر سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ آپ نے جو خدمت کی بات ہے اس میںآپ مزید کیا کر سکیںگے پلیز بتائیے گا۔
salam arz hai junab acha idia hai ugir payatukmeel tuk pohanca too junab madad ho jahay gi adsen sa ugir aap site banaheen or us per google adsen advertisement lagaheen too hum hir roz us per 120 martba click kareen gay
اپ مجھ سے رابطہ کریں سب کچھ مفت میں بھی ہو سکتا ہے اور پروفیشنل لگ بھی ہو گا۔
عام پاکستانی صاحب
ہم نے آپ کو ای میل بھی کی ہے اور پوچھا ہے کہ آپ کس طرحہماری مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سے رابطہ کسی اور طریقے سے ہو سکتا ہے تو بتائیے گا۔
میرے ذہن میں بھی اس جیسا ایک آئیڈیا تھا، جو میں نے اپنی تازہ ترین تحریر میں لکھا
Bahi aisi site to aap asani se bana sakte hain, kyon ke pakistan main gadaron ke kami nahi. App ko iss per kafi material mill jaye ga.
کسی بھی بلاگ پر بہت عرصہ بعد حاضر ہوا ہوں،آج کچھ ڈھونڈ رہا تو آپ کے بلاگ پر آتے ہی اس تحریر پر نظر پڑی۔
اچھی کوشش ہوگی اور منفرد بھی۔
کسی بھی چیز کا وعدہ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی دعوٰی کرنا چاہتا ہوں۔ہاں اس پروجیکٹ کے سلسلہ میں کوشش کر سکتا ہوں۔اگر آپ رابطہ کرنا چاہیں تو ذیل میں دئے گئے لنک میں میرے بارے تمام معلومات موجود ہیں۔
http://www.google.com/profiles/urduhome
دعا گو
پردیسی
مجھے خوشی ہوتی آپ کے لیے کام کر کے لیکن اپ نے تو برائے فروخت کا اشتہار لگا رکھا ہے
جناب، برائے فروخت کا اشتہار اس لیے دیا ہے کہ کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی۔ اگر آپ مدد کریں تو فروخت کا ارادہ ملتوی کر سکتے ہیں
sub phrny walon ko slam,jy sa k as saiet ko phr k mujhy buht asha myhsos howa ur as dil m aik umeed ur bhr ghei h k ab hmy apny hukmrano ke ache ur bure khbr ka pta chly gha aghr mujh sy kuch b ho skta h tu m apni jan ke phrwa key bghier as kam ko siranjam dongha ALLAH mujhy ur ap ko as kam m kamiyab frmai
قوموں کی تاریخ میں غدار بھی ہوتے ہیں اور معمار بھی۔جو عروج وزوال کے دور میں “کردار“ ادا کرتے ہیں۔ لیکن قوموں کا عروج و زوال کیسے ہوتا ہے یہ الگ بات ہے۔سارے کا سارا ملبہ غداروں پر ڈالنے انگلش میں Conspracy theory کہلاتا ہے۔
Parlement Sy Bazar e Husn main bahot kuch hy ab is book pr pabandi hy koi kisi ka kuch nahi kr sakta jin logo ny wo parhi hy kia kia hy vot phir bhe un ko he daty hain Hamri Qum laiq he is k Hy
Ji bilkul theek pr zinda mulk or qom Kai ghuddaron ka b kuch solar hon a chaahiye…..
جناب آپ نے تحریر لکھی 2006 میں اور اب 2012 ہے
کیا بنا آپ کے پراجیکٹ کا؟
کسی نے مدد ہی نہیں کی جناب
Leave A Reply