امید ہے اردو بلاگنگ پر ہمارے بلاگر ساتھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اور اس کی ترقی و ترویج کیلیے مفید مشورے بھی دیں گے۔ اپنے تجربے کی روشنی میں ہم سمجھتے ہیں کہ مندرجہ ذیل نقاط اردو بلاگنگ کو عام کرنے کیلیے ضروری ہیں۔
اردو بلاگرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے
اردو بلاگنگ کو مشہور کرنے کیلیے ایک مشترکہ فنڈ کے ذریعے میڈیا میں اشتہارات دیے جائیں
منظرنامہ کے زمرے “بلاگنگ” میں نئے بلاگرز کی مدد کیلیے تمام بلاگرز مل کر اردو بلاگنگ شروع کرنے کے طریقے بتائیں
اردو بلاگرز انگریزی بلاگز پر بھی اپنے تبصرے کریں تا کہ ان کے بلاگ کا تعارف ہو
نئے بلاگرز بلاگ کیلیے ایک موضوع منتخب کریں اور پھر صرف اسی پر لکھیں
نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی کیلیے ان کے بلاگز پر تبصرے کئے جائیں اور ان کی ہمت افزائی کی جائے
نئے بلاگرز بلاگنگ سوچ سمجھ کر شروع کریں اور جب شروع کریں تو پھر جم جائیں
منظر نامہ والے اس موضوع پر لکھی گئی تحریریں ایک جگہ پر یکجا کر دیں
بلاگنگ میں اگر آپ سنجیدہ ہیں تو ایک عدد استاد یا مرشد پکڑ لیں
کامیاب بلاگر بننے کیلیے اس نعرے پر عمل کریں
بلاگنگ میں کامیابی
اچھوتا پن، مستقل مزاجی
8 users commented in " اردو بلاگنگ – ہفتہ بلاگستان "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackسینئر بندے کے آئیڈئے پھر سینئر بندے کی ہی ہوتے ہیںنا جی
بھائی آپ نے تو سیاسی جماعت کا منشور بیان کردیا ہے۔
آپ نے تو شہباز شریف کا سا چھاپہ مارڈالا ہے۔
بالکل مشہور تو ہونا ہی چاہئے ہمیں
پھر پلاٹ، لفافے، دورے (دل کے نہیں) موجاں ای موجاں
ایسوسی ایشن تو جی بنی ہوئ ہے۔۔ سمجھیں سب ہی قائد تحریک ہیں
:)۔
آپ کے مشورے یقینا قیمتی اور توجہ کے طالب ہیں۔ امید ہے بلاگرز مل جل کر اردو بلاگز کی ترویج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
ميرا پاکِستان بھائی آ پ کے قريب قريب سارے ہی مشورے مُجھے تو کم از کم بہُت اچھے لگے ليکِن خاصُ الخاص يہ ہيں جو قابِلِ غور اور بہترين ہيں
منظرنامہ کے زمرے “بلاگنگ” میں نئے بلاگرز کی مدد کیلیے تمام بلاگرز مل کر اردو بلاگنگ شروع کرنے کے طریقے بتائیں
نئے بلاگرز بلاگنگ سوچ سمجھ کر شروع کریں اور جب شروع کریں تو پھر جم جائیں
منظر نامہ والے اس موضوع پر لکھی گئی تحریریں ایک جگہ پر یکجا کر دیں
Gday I undoubtedly enjoy your write-up. In the event that you may like to talk in relation to it,I’d personally cherish to converse with you, my name is Kate. My email address is in this article. Appreciate it!
Leave A Reply