کل ریاض صاحب نے اپنے دوست احباب کو اپنے گھر گپ شپ کیلیے اکٹھا کیا۔ جب سب لوگ تعارف کرارہے تھے تو اکثریت اپنے نام کیساتھ یہ بھی بتا رہی تھی کہ وہ کیا کرتےہیں اور کب سے اس شہر میں ہیں۔

جب میزبان ریاض صاحب کی باری آئی تو انہوں نے اس بات کا بھی اضافہ کردیا کہ ان کی ایک بیوی اور دو بچے بھی ہیں۔ احباب کی حس ظرافت پھڑکی اور ایک نے کہا کہ نچلی منزل کیا اسی خالی کرائی ہے تاکہ آپ دوسری شادی کرکے نئ دلہن کو یہاں رکھ سکیں۔ ہم نے کہا کہ ریاض صاحب کو یہ مشورہ اونچی آواز میں نہ دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ بات ان کی بیوی سن لے اور اوپر والی منزل بھی خالی ہوجائے۔ اس بات پر سب لوگ خوب جی بھر کر ہنسے۔