ہماری حکومت نے اب تک جو روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی رٹ لگا رکھی ہے اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے نزدیک روشن خیالی پاک فوج کی ہائی جینٹری کے ماحول کی طرح پاکستانی معاشرے کو مادر پدر آزاد بنانے کا دوسرا نام ہے۔ حالانکہ یہ سراسر خام خیالی ہے اور حکومت کا خفیہ ایجینڈا ہے جس کے پردے میں حکومت ملک کو بے راہ روی کی طرف اسلیے دھکیل رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایک خالص اسلامی معاشرہ یورپ کے مقابلے میں کھڑا نہ ہوسکے۔ یہ کام وہی کرسکتا ہے جو دہریہ ہو یاکسی اور مذہب کا پیروکار ہو۔ یہ کام کسی مسلمان کا ہو ہی نہیں سکتا اور اگر کوئی اپنے آپ کو اس کام کے کرنے کے بعد بھی مسلمان کہلواتا ہے تو وہ منافق ہے۔
روشن خیالی اور اعتدال پسندی حقیقت میں اسلامی معاشرے میں ایک نئ سوچ کا نام ہونا چاہئے۔ جس کی وجہ سے مسلمان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں اور ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ اگر حکومت کی نیت میں خرابی نہ ہوتی تو وہ سب سے پہلے پاکستانی معاشرے سے جہالت دور کرنے کیلیے ایک انقلابی پروگرام ترتیب دیتی بلکہ اس انقلابی پروگرام کو لاگو کرنے سے پہلے اس پر خود عمل کرکے دکھاتی۔ اب الیکڑانک میڈیا نے عام آدمی کی آنکھیں کھول دی ہیں اور وہ اچھے برے کی تمیز آسانی سے کرنے لگا ہے یہ الگ بات ہے کہ یہ عام آدمی کسی مصلحت کی وجہ سے خاموش ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بدھو ہے۔ اب عام آدمی کو معلوم ہے کہ پاکستان کو کون استعمال کررہا ہے اور کون پاکستان کو بیچ کر کھا رہا ہے۔
اسلیے حکومت کو روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی ابتدا اپنے گھر سے شروع کرنی چاہیے تھی۔ اس مشن کی ابتدائی سیڑھی مساوات ہے یعنی جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کیلیے پسند کرو۔ حکومت کو سب سے پہلے چاہیے تھا کہ وہ اپنے ٹھاٹھ باٹھ سے تب تک کنارہ کشی اختیارکرلیتی جب تک ایک عام آدمی ایسی ٹھاٹھ باٹھ کا متحمل نہ ہوجاتا۔
حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ تعلیم پر اپنے زرمبادلہ کا خطیر حصہ خرچ کرتی اور عام آدمی کو مجبور کرتی کہ وہ تعلیم کو عام کرنے میں اپنا حصہ بھی ڈالے۔ یعنی حکومت وڈیروں اور جاگیرداروں کے ذمے یہ کام لگاتی کہ وہ اپنے علاقوں میں اپنے خرچ پر سکول کھولیں۔ حکومت تعلیم عام کرنے کیلیے گھر گھر جاتی اور لوگوں کو قائل کرتی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں۔
تعلیم کیساتھ ساتھ حکومت جدید ٹیکنالوجی کا حصول آسان بناتی اور آسان شرائط پر انڈسٹری لگانے کا بندوبست کرتی۔ جدید ٹیکنالوجی پر سرمایہ لگانے کیساتھ ساتھ حکومت اپنی لوکل صنعت کو درآمدات پر ڈیوٹیاں لگا کر تحفظ دیتی نہ کہ ڈیوٹیاں کم کرکے اپنے آقاؤں کے مال کو پاکستان میں درآمد کرکے بیچنے میں آسانیاں پیدا کرتی جو وہ کررہی ہے اور جس کی وجہ سے مقامی صنعت کا بیڑہ غرق ہورہا ہے۔
حکومت کو چائیے تھا کہ وہ صنعت کی ریڑھ کی ہڈی یعنی توانائی کا بندوبست کرتی۔ بچلی کے حصول کیلیے ایٹمی ریکٹر خریدتی یا اپنے ملک میں بنانے کی کوشش کرتی۔ پٹرول، گیس اور بچلی کو سستا کرکے زمینداروں کو زراعت میں ترقی کے مواقع فراہم کرتی۔ ہندوستان کے پنجاب کی طرح حکومت کسانوں کو کھیتوں کیلیے مفت بچلی فراہم کرتی۔
نئ بستیوں کی پلاننگ ڈیفینس سوسائٹیوں کی طرز پرکرتی تاکہ لوگ جو اپنی مرضی سے جہاں چاہتے مکان بناکر سارے شہر کی پلاننگ کو خراب کرنے سے باز آجاتے۔ ہر نئ آبادی سے پہلے سیوریج کا نظام بنایا جاتا اور ضروریات زندگی کی بنیادی چیزوں یعنی بچلی اور پانی کا بندوبست کیا جاتا۔
حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کو تعلیم عام کرنے کیلیے استعمال کرتی۔ فحش سائٹوں پر پابندی لگاتی تاکہ نوجوان طالبعلم اپنے کچے ذہنوں کو ان عیاشیوں سے دور کر رکھ تعلیم پر توجہ دے سکتے۔
حکومت نیب کو حزب اختلاف کی بجائے اپنے نمائندوں کی رکھوالی کیلیے استعمال کرتی۔ جس طرح ورلڈ بنک کے سربراہ پال وولف وٹز اپنی محبوبہ کو اچھی تنخواہ والا عہدہ دلوا کر زیر عتاب ہیں اس طرح حکومتی ارکان بھی ملکی دولت کو لوٹنے کے الزام میں زیر عتاب آتے۔
حکومت بیرون ملک دوروں کو صرف ملک کیلیے بزنس حاصل کرنے تک موقوف رکھتی۔ وزیر اعظم کا چین کا موجودہ دورہ ایسی ہی ایک مثال قرار پائے گا۔ اس کے بعد جنرل مشرف کا یورپی دورہ اس کے بالکل الٹ یعنی صرف سیروتفریح اور دہشت گردی ختم کرنے کی مہم ہی کہا جائے گا۔ ہمیں نہیں لگتا کہ اس دورے سے پاکستان کو کوئی بزنس ملے یا جدید ٹیکنالوجی حاصل ہو سکے۔
اب تک روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی مد میں جو بھی امداد ملی ہے اس کا زیادہ تر حصہ فوجی امداد کی شکل میں حاصل ہوا ہے اور یہ اسلحہ اب تک حکومت نے اپنے ہی لوگوں کیخلاف استعمال کرکے بدنامی کمائی ہے۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ امداد دینے والے ملکوں سے جدید ٹیکنالوجی درآمد کرتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاہدے کرتی اور اپنے ملک کے وقار کو اگر داؤ پر لگایا ہی تھا تو پھر اس کا ثمر کم از کم عام آدمی تک تو پہنچاتی۔
حکومت نے اب تک روشن خیالی اور اعتدال پسندی کا سب سے زیادہ اطلاق جدید آرٹ اور فلمی صنعت پر کیا ہے۔ سینما گھروں میں اب بللیو پرنٹ عام چل رہے ہیں، کیبل آپریٹر گاہے بگاہے راتوں کو ٹوٹے چلا رہے ہیں، انٹرنیٹ پر نوجوان نسل ہر طرح کی بیہودگی دیکھ رہی ہے، موبائل فون سے عشق معشوقی آسان ہوچکی ہے، اور معاشرے کو اسی راہ پر ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک لاقانونیت کا شکار ہوسکتا ہے۔
حکومت روشن خیالی اور اعتدال پسندی اسی کو سمجھتی ہے کہ مخلوط میراتھان دوڑ کرادی جائے، دبئ کروز شپ کی سروس شروع کی جائے، ڈریم بمبے کا ڈرامہ اسلام آباد کلب میں دکھایا جائے، انڈیا کے ثقافتی طائفوں کو پاکستان بلا کر پاکستان کیخلاف باتیں سنی جائیں، نیو ایئر منایا جائے، ویلنٹائن ڈے، مدر ڈے اور فادر ڈے کی کاپی کی جائے، دفتر خارجہ کی ترجمان کو سوٹ بوٹ اور پرفیوم لگا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے، کتوں سے پیار کیا جائے ، آنٹی شمیم کی طرح کی عورتوں کو آزاد چھوڑ کر زناہ آسان بنا دیا جائے۔ اسی طرح کی دوسری خرافات کو عام کرنا ہی شاید حکومت کی نظر ميں روشن خیالی اور اعتدال پسندی ہے مگر ہماری نظر ميں یہ بے حیائی اور فحاشی ہے۔ یقین مانیں اس طرح کی روشن خیالی اور اعتدال پسندی یورپ میں بھی نہیں ہے۔
حکومت اب بھی اگر پاکستان کیساتھ مخلص ہوجائے تو وہ سب سے پہلے فحاشی اور روشن خیالی میں تفریق پیدا کرے اور پھر روشن خیالی اور اعتدال پسندی کو مثبت طریقے سے لاگو کرکے عام آدمی کا بھلا کرے نہ کہ آنٹي شمیم کو آزاد چھوڑ کر سارے محلے کا جینا دو بھر کردے۔
6 users commented in " روشن خیالی اور فحاشی میں فرق ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackہیں جی ۔ ۔ ۔ ۔
محترم ۔ روشن خیالی کی طرع صرف آنکھوں کو چُندیانے کیلئے ہے ۔ اصل عمل وسیع النظری ہے جو کہ صرف اور صرف دین اسلام سکھاتا ہے ۔ روشن خیالی عملی طور پر ہر تہذیبی پابندی سے آزادی کا نام ہے تاکہ طاقتور مزے لُوٹیں اور جنسی آزادی کا نام ہے کہ انسان بھی جانوروں کی طرح سرِعام جنسی تسکین حاصل کریں
حکمران اور امیر المؤمنین ایک دوسرے کی ضد ہیں ۔ امیرالمومنین عقیدہ رکھتا ہے کہ اگر دور دراز علاقہ میں ایک کتا بھی بھوکا مر جائے تو اس کی ذمہ داری امیرالمؤمنین پر ہوتی ہے ۔ جب کہ حاکم کہتا ہے میری سہولتیں سب ہوں عوام چاہے بھوک سے مریں یا افلاس سے تنگ آ کر خودکُشی کریں ۔
جس طرح دوسری بہت سی چیزوں کی “تعریف“ کرنے میں یا تشریحکرنے میں غلطی کی گئی ہے اسی طرح میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم روشن خیالی کی تعریف کرنے میں بھی غلطی کر رہیں ہے جسیے کے ہم نے دہشت گردی اور دہشت گرد کی تعریف میں غلطی کی، جسطرح ہم نے اسلام کی تشریح میں غلطی کی۔۔ یا اسکو یوں کہ لیں کے باقاعدہ پلان کے تحت ایسی تعریف وضع کردی جائے جس کی زد میں ایک امن پسند معاشرے میں بلا جواز ارتعاش برپا کر کے مختلف آراء لوگوں کو ایک غیر مرئی شے کے خاطر ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑا کر دیا جائے۔۔۔ سب سے پہلے تو یہ طے کرنا ہوگا کے روشن خیالی ہے کیا۔۔ پھر ہم فحاشی، دہشت گردی، حریت پسندی اور جمہوری روایات سے اسکا تقابل کر سکیں گے۔۔ لیکن شاید اس میں تو دو رائے نہیں کہ روشن خیالی مخلوط میراتھن اور بمبے ڈریمز نہیں ہے۔
آنٹی شمیم کی طرح کی عورتوں کو آزاد چھوڑ کر زناہ آسان بنا دیا جائے۔
Afzal sahib, “aunti” shammem nay kia kia tha aur iska aap kay paas Islami usooloon kay mutabiq kia saboot hai? Aur Islam main tuhmat laganay waalay kee kia saza hai yeah bhe bata dain.
Jub aik begunah lurkee rape hutee hai to app us say chaar gua maangtay hain lekin yahan pay chaar guaoon ka koi muaamla nahain? Yanee Islam bhee aap aur Ajmal sahib upnee murzee say define kurtay hain upnay mufaad aur mutlab kay mutabiq? Is say yeah to wazay ho gia kay aap aur Ajmal sahib jesoon ko Islami usoolon say dighurz nahain bulkay upnee murzee thonsnay say ghurz hai,
مشتاق صاحب
بحث کاایک اصول یہ ہے کہ شخصی تنقید سے پرہیز کیا جائے۔ آپ کی نوازش ہوگی جو اگلی دفعہ اس سے پرہیز کریںگے۔
ہم نے کب کہا کہ آنٹی شمیم کو بناںثبوت کے سزا دے دو۔ ہم نے جو سنا اور دیکھا اس کی رو سے یہی سمجھا ہے کہ محلے داروں کی شکایات کے باوجود پولیس نے اس عورت کیخلاف کوئی کوئی کاروائی نہیں کی اور حکومت بھی اس طرحکے فحاشی کے اڈوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ آپ خود فیصلھ کریں اگر آپ کے محلے یا گلی میںاس طرح کی عورت رہتی ہو تو کیا آپ کو پتہ نہیںچل جائے گا کہ وہ کونسا کاروبار کرہی ہے۔ اگر تو وھ غریب اور لاچار ھوئی تو لوگ اسے محلے سے باہر نکال دیں گے اور اگر وہ بااثر ہے تو پھر سارے کچھ کر تو نہیںپائیںگے مگر دل میں اس کو برا ضرور کہتے رہیںگے۔
ہمارا نقطھ صرف یہ ہے کہ حکومت جان بوجھ کر اس طرح کے فحاشی کے کاروباروں کو بند نہیہںکررہی تاکہ اپنی روشن خیالی ثابت کرسکے۔ آپ اگر اس نقطے پر خیال آرائی کر سکیں تو بحث آگے بڑھے گی وگرنھ ہم ایک دوسرے پر کیچڑ ہی اچھالتے رہیںگے۔
محترم آپ نے یقینا تمام پہلؤوں کا بہترین جائزہ پیش کیا ہے
Leave A Reply