وکی لیکس کیمطابق چوہدری نثار کے بیوے بچے امریکی شہری ہیں۔ آج چوہدری نثار نے اس کے جواب میں کہا کہ ان کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
بچوں کی امریکی شہریت کی جو کہانی انہوں نے گھڑی ہے وہ سفید جھوٹ پر مبنی ہے۔ کہتے ہیں کہ ان کی بیوی شادی سے پہلے امریکی شہری تھی اور جب ان کی آپس میں ان بن ہوئی تو بیوی بچے لیکر امریکہ چلی گئی اور بچوں کو بھی امریکی شہریت لے دی۔
وکی لیکس کیمطابق انہوں نے امریکی سفیر کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے پاسپورٹ کی تجدید کیلیے برطانیہ گئے تھے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی انہیں پاکستان میں امریکی سفارتخانے جاتے ہوئے دیکھے۔
چوہدری نثار کے جھوٹا ہونے کیلیے اتنا ہی کافی ہے کہ انہوں نے یہ بات عوام سے چھپائے رکھی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ چلیں مان لیا ان کی بیوی سے ان بن ہوئی اور اس نے ان کے بچوں کو بھی امریکی شہریت لے دی۔ مگر چوہدری نثار کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شادی کے بعد اپنی بیوی کی امریکی شہریت واپس کر سکتے تھے۔ اس طرح نہ ان کی بیوی کے پاس امریکی شہریت ہوتی اور نہ ان کے بچوں کو ملتی۔ وہ یہ بھی کر سکتے تھے کہ بیوی سے دوبارہ صلح ہونے پر وہ اپنی بیوی اور بچوں کی امریکی شہریت کینسل کرا سکتے تھے۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ چوہدری نثار جھوٹے ہیں۔
چوہدری نثار اب بھی اگر چاہیں تو وہ اپنے بیوی بچوں کی امریکی شہریت واپس کر سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کریں گے۔ بقول حسن نثار “چوہدری نثار کے بیوی بچوں کی امریکی شہریت کا پتہ چلنا “لیک” نہیں ہے۔ لیک تب سمجھی جاتی اگر معاملہ اس کے برعکس ہوتا کیونکہ اس ملک کا تقریبا ہر سیاستدان اندر سے کسی اور ملک کا شہری ہے”۔
6 users commented in " چوہدری نثار کا سفید جھوٹ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackچوہدری نثار کی بیوی کی شہریت امریکی ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے؟
جناب،
فرق بیوی کے امریکی شہری ہونے سے نہیںپڑتا۔ فرق پڑتا ہے جھوٹ بولنے سے۔ ہوسکتا ہے چوہدری نثار کو فرق پڑتا ہو تبھی انہوں نے براہ راست اقرار کی بجائے کہانی گھڑنے کی کوشش کی ہے۔
میں ابھی تک نہیں سمجھ پایا کہ آپ کس بنیاد پر چوہدری نثار کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں؟ اگر تو آپ کو ان کی اپنی اہلیہ سے متعلق کی گئی بات غلط لگتی ہے تو اسے ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ اگر مگر سے کچھ ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
جناب اس ملک میں کون ہے جو جھوٹ نہیں بول رہا۔ سبھی اپنے اپنے انداز میں جھوٹ بول رہے ہیں کوئی کس کو بے وقوف بنا رہا ہے تو کوئی پوری قوم کو۔
آج کل سوال یہ بنتا ہے کہ کس نے کتنے قتل کئے اور کون سی پارٹی کتنے فیصد قتل مقاتلے میں ملوث ہے۔
اس بیچ چوہدری نے جھوٹ بول کر ہمارا کیا نقصان کرلیا ہاں اگر اس کے جھوٹ سے کوئی قتل ہوگیا ہو تو بتائیں پھر اس چوہدری کی خبر لیتے ہیں۔
Real Face of PML-N & Chaudhry Nisar Ali Khan Exposed by Wikileaks
http://www.youtube.com/watch?v=mMlPITRlClU&feature=mfu_in_order&list=UL
۔کتے کو ماں کی گالی دینے سے اس کی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے۔؟ جب یہ ہمارے منتخب کردہ یا ہمارے نمائندوں کے ہی منتخب کردہ ہیں تو پھر رونا کس بات کا، ہماری قوم ایسے لوگوں کو ہی آگے لانا چاہتی ہے۔ یہ پکی بات ہے، اگلی دفعہ بھی یہی چوہدری اور شریف دوبارہ اسمبلیوں میں لوٹیں گے اور اسی طرح اپنی کرسی اور اپنی اقتدار کے لیے عوام کو پتلی تماشے دکھائیں گے….
Leave A Reply