جب سلمان بٹ، محمد آصف اور عامر پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگائی گئ تو ہم نے یہاں ان کے بارے میں لکھا۔ آج ان کو اپنے کئے کی سزا ملی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ سلمان بٹ جو انگلش سکول کا پڑھا ہوا ہے اور اس کے پاس ایم بی اے کی ڈگری بھی ہے۔ یقین نہیں آتا کہ وہ شارٹ کٹ کیوں مارنے لگا تھا۔ آصف تو عادی مجرم تھا اور عامر کم عمر اور معصوم۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر انگلش کھلاڑی اس طرح کے جال میں انڈیا یا پاکستان میں پھنستے تو کیا ان پر مقدمہ انہی ملکوں میں چلایا جاتا؟ جواب سب کا نہیں میں ہو گا کیونکہ گورے تو قتل کر کے چھوٹ جاتے ہیں یہ تو صرف جوئے کے مقدمات ہوتے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جو برٹش نیشنل بھی نہیں تھے انگلینڈ میں مقدمہ کیوں لڑا اور اگر وہ انگلینڈ جا کر مقدمہ نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے تو کیا انہیں زبردستی پکڑ کو انگلینڈ کے حوالے کر دیا جاتا؟
اب تو ان کھلاڑیوں پر عمر بھر کیلیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دینی چاہیے کیونکہ کسی بھی سزا یافتہ کا دوبارہ کرکٹ کھیلنا اس کھیل کیلیے نقسان دہ ہی ہو گا۔
4 users commented in " کرکٹرز کو سزا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackیہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر انگلش کھلاڑی اس طرح کے جال میں انڈیا یا پاکستان میں پھنستے تو کیا ان پر مقدمہ انہی ملکوں میں چلایا جاتا؟ جواب سب کا نہیں میں ہو گا کیونکہ گورے تو قتل کر کے چھوٹ جاتے ہیں یہ تو صرف جوئے کے کیسز ہوتے۔۔۔۔ (از پاکستان)
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اس طرح کے جال میں پھنسے ہیں تو ان ٹیم فروشوں پر اپنے ملک میں کوئی مقدمہ کیوں نہیں چلایا جاتا ؟ جواب ہے کہ پاکستان میں تو لوگ قتل کر کے چھوٹ جاتے ہیں یہ تو صرف جوئے کے کیسز ہیں۔
گورے پر گرمی کھانے کی کیا ضرورت ہے ؟ وہ اپنے ملک میں انصاف نافذ کررہا ہے۔ آپ بھی اپنے ملک میں کر لیجئے۔
عثمان،
کیا خوب کہا ہے!
🙂
حر بندھ غلطی کا پتلا ھوتا ھے ھو سکتا ھے کسی مجبوری کے تحت انھوں نے ے کام کیا ھو
حر بندھ غلطی کا پتلا ھوتا ھے ھو سکتا ھے کسی مجبوری کے تحت انھوں نے ے کام کیا ھو اس لیے انھے ایک موقع دے دینا چاھے.اسلام مے بھی درگزر کی اھمیت ھے.
Leave A Reply