اس دفعہ انتخابات میں میڈیا نے ایک مثبت اقدام یہ کیا کہ عوام کو ووٹ دینے پر اکسایا اور بار بار اکسایا۔ اسی طرح تمام اینکروں اور کالم نگاروں نے ووٹ ڈالنے کی تلقین کی۔ ہم بھی ان سب کی آواز میں آواز ملا کر سب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ براہ مہربانی ووٹ ضرور ڈالیے گا۔ اگر ہو سکے تو اس دفعہ ذات برادری کے چکر سے نکل کر بقول عمران خان اور میڈیا کے پاکستان کی خاطر ووٹ ڈالیے گا۔
اس دفعہ اندازہ یہی ہے کہ قومی سطح پر چار جماعتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گی۔ اچھا ہو اگر عوام صرف ایک پارٹی کو ووٹ دے کر اسے حکومت بنانے کا موقع دیں اور مخلوط حکومت کی کمزوریوں سے ملک کو بچا لیں۔
No user commented in " ووٹ ضرور ڈالیے "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply