مدرز ڈے
یورپ میں بہت سارے دن رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انہیں یاد رکھنے کیلیے منائے جاتےہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ یورپی ماں باپ کی قدر نہیں کرتے بلکہ ان کی عزت افزائی کیلیے ایک دن ان کے نام کر دیتے ہیں۔
ہمارے خیال میں کسی بھی برائی یا اچھائی کا تعلق علاقے یا نسل کیساتھ نہیں ہوتا۔ جیسے گجراتیوں کو جوتی چور کہا جاتا ہے اور یورپین کو مادر پدر آزاد معاشرہ کہا جاتا ہے جو درست نہیں ہے۔اچھے برے لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ یورپ میں بھی لوگ اپنے ماں باپ کی بہت قدر کرتے ہیں ۔ہم یورپ میں عرصے سے رہ رہے ہیں اور ہمارے ارد گرد رہنے والے گورے اپنے ماں باپ کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں۔
میڈیا اور گلوبلائزیشن کی وجہ سے بہت سارے تہوار دنیا میں مشہور ہونے لگے ہیں۔ مدرز ڈے بھی ان میں سے ایک ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ا سطرح کے تہواروں سے کون اچھی چیزیں اخذ کرتا ہے اور کون بری۔