بس یہی ایک کسر باقی رہ گئی تھی یعنی حکمران سفیر کو اپنے نائب کیساتھ حضرت مادھولال کے دربار پر جاضری دینے کی سعادت نصیب ہوئی۔petersenatmadhulal3

ہم سوچ رہے ہیں کیا مادھولال کے دربار کے متولی مقامی عیسائی کو بھی اسی طرح دربار پر حاضری دینے دیتے؟

سارا کھیل پیسے اور طاقت کا ہے بابا۔

اگر پیسہ ہے تو چوہڑا بھی چوہدری اور اگر کنگلا ہے تو چوہدری بھی چوہڑا۔

پتہ نہیں اس زیارت سے زیارتیوں نے کیا پایا اور متولیوں کو کیا ملا؟

اس سے تو اچھا تھا کہ ہمارے بدیسی حکمران سواتیوں کے خیموں کا دورہ کرتے اور انہیں بتاتے کہ فکر نہ کرو اگر تم سمھتے ہو کہ ہماری وجہ سے تمہیں یہ دن دیکھنا پڑے ہیں تو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ اگر مقامی حکمرانوں نے اپنا کمیشن نہ کاٹا تو ہماری کروڑوں کی امداد تم تک پہنچنے ہی والی ہے۔