پاکستان نے انگلينڈ کو موجودہ کرکٹ سيريز ميں دو صفر سے ہرا کر کئ ريکارڈ قائم کۓ ہيں مگر سب سے بڑا ريکارڈ يہ ہے کہ اس دفعہ پہلي بارجمعہ کي نماز کيلۓ لنچ کا وففہ بيس منٹ بڑھايا گيا حلانکہ يہ سراسر پاکستاني کرکٹ ٹيم کے مفاد ميں نہيں تھا اور شائيد اسي برکت سے پاکستاني کھلاڑيوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھايا۔ سنا ہے کرکٹ ٹيم کے سارے کھلاڑي بمعہ شعيب اخترکےاب پانچوں نمازيں ميچ کے دوران باجماعت پڑھتے ہيں۔
ابھي زيادہ دير کي بات نہيں جب پاکستان کے حکمرانوں نے روشن خيالي کے زعم ميں رمضان کے مہينہ ميں کرکٹ سيريز کرا ڈالي اور پاکستاني کھلاڑيوں کو ميچ کے وقفوں کے دوران پاني پيتے ہوۓ بھي دکھايا جاتا رہا۔ يہ موجودہ ٹيم کے کھلاڑيوں کا دين سے لگاؤ ہے جو انہوں نے جمعہ کي نماز پڑھنے کي ايک نئ روائيت قائم کي ہے۔ اس سے پہلے تو پاکستاني کھلاڑي انگلينڈ کاؤنٹي کرکٹ کھيلنے کي وجہ سے کافي آزاد خيال مشہور ہوتے تھے ۔ ماڈرن لباس پہننا، جوا خانوں اور قحبہ خانوں ميں جانا ايک فيشن سمجھا جاتا تھا۔ اس سے پہلے ہم کتني دففہ سن چکے ہيں کہ کھلاڑي ميچ کي رات کلبوں اور جوا خانوں ميں ديکھے گۓ اور يہاں تک کہ گوريوں کے ساتھ ان کے سکينڈل بھي مشہور ہوۓ۔
اس سيريز کے آخري ميچ ميں کنيريا کي گگلي باؤلنگ کافي پرفيکٹ رہي اور اس نے انگلينڈ کے منجھے ہوۓ بلہ بازوں کو بوکھلا کر رکھ ديا۔ اس کے ساتھ شعيب اختر کي تير بہدف باؤلنگ نے باقي کسر پوري کردي ۔ جو ٹيم صرف دو کھلاڑيوں کے آؤٹ ہونے پر دو سو رن بنا چکي تھي وہ اڑھائي سو رنز مکمل کرنے سے پہلے ہي ڈھير ہوگئ۔
پاکستان نے اٹھارہ سال بعد انگلينڈ کے خلاف سيريز جيتي ہے اور اب پاکستان ورلڈ رينکنگ ميں ساتويں پوزيشن سے چھلانگ لگا کر چوتھي پوزيشن پر آگيا ہے۔
اس سيريز کي خاص بات انظمام الحق کي مستقل مزاج بيٹنگ بھي تھي۔ شعيب اختر نے بھي کافي عرصے کے بعد سيريز وننگ باؤلنگ کي اور سب سے زيادہ وکٹيں حاصل کرکے ٹيم ميں اپني جگہ پکي کرلي۔
اگر ديکھا جوۓ تو ٹيم کي جيت ٹيم ورک کا کمال ہے۔ ہر کھلاڑي نے خلوصِ دل سے ميچ کھيلا اور وہ کارنامہ انجام ديا جس کا مدت سے انتظار تھا۔
اس مايوسي کے دور ميں خوشي کي چند گھڑياں پاکستانيوں کو مبارک ہوں اور دعا ہے کہ ايسي خوشياں ہميں سدا ملتي رہيں۔ آمين۔
3 users commented in " مسلمان کرکٹ ٹيم کي کاميابي "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackشکر ہے آپ نے مسلمان کرکٹ ٹیم لکھا ٓسلامی کرکٹ ٹیم نہیں لکھا ویسے میں نے تو یہ پڑھا تھا کہ دانش کنیریا ہندو ہے؟
proved to be very very narrow minded
میرا تو خیال تھا کہ سیریز انگلستان اور پاکستان کے درمیان ہے مگر آپ سے پتہ چلا کہ ایک فریق مسلمان کرکٹ ٹیم ہے۔
Leave A Reply